رواں سال فروری میں پاکستان میں گرفتار ہو کر رہائی پانے والے بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن نے وطن واپس پہنچنے کے بعد سوموار کو پہلی بار مِگ 21 پر دوبارہ اڑان بھری لیکن اس موقع پر جاری کی گئیں تصاویر سوشل میڈیا پر مایوسی کا باعث بن گئیں اور وجہ تھی ان کی مشہورِ زمانہ مونچھوں کا غائب ہونا۔
ابھی نندن کی مونچھوں کا انوکھا انداز بھارت بھر میں نئے فیشن کے طور پر سامنے آیا تھا جہاں لوگ قوم پرستی کے جذبے سے سرشار ہو کر ان کے سٹائل کی مونچھیں رکھ رہے تھے۔
حد تو یہ ہے کہ لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے جون میں ونگ کمانڈر ابھی نندن کی مونچھوں کو ’قومی مونچھیں‘ قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
پیر کو ابھی نندن نے بھارتی ایئر چیف مارشل بی ایس دھنوا کے ہمرا پٹھان کوٹ ایئر بیس سے 30 منٹ کی پرواز کی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس موقعے پر جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حال ہی میں ویر چکر ایوارڈ سے نوازے جانے والے بھارتی پائلٹ نے اپنی کمان جیسی موچھوں کو کٹوا کر عام سٹائل کی موچھ رکھ لی جس سے ان کا چہرہ بڑی حد تک تبدیل ہو گیا۔ اس پر سوشل میڈیا کے صارفین کہاں چپ کر کے بیٹھنے والے تھے جہاں بھارت، پاکستان اور دنیا بھر سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔
معروف بھارتی صحافی برکھا دت نے تبصرہ کیا: ’ سکول کے لیے بہت اچھا ہے۔ ایئر چیف اور ونگ کمانڈر ابھینندن۔ لیکن ہم ان مونچھوں کے بغیر کیا کریں گے؟‘
Too cool for school. Air chief and Wing Commander Abhinandan. But what will we do without *that* moustache pic.twitter.com/CEBkJHglAQ
— barkha dutt (@BDUTT) September 2, 2019
ٹوئٹر کے ایک پاکستانی صارف عدیل اظہر نے لکھا: ’کیا ہمارے مہمان ابھی نندن نے اپنی مونچھیں کاٹ دیں؟‘
Our mehmaan Abhinandan has trimmed his moustache? https://t.co/rz7Z8N5NIg
— Adeel Azhar (@adeel_azhar) September 2, 2019
جانباز خان نے کا کہنا تھا: ’اوے ابھی نندن کی مونچھوں کو کیا ہوا؟ جوانوں چائے تیار رکھو، ابھی نندن نے [پاکستان] واپس آنے کے لیے ظاہری شناخت تبدیل کر لی۔‘
Oyeee what happened to the moustache of Abhinandan???
— Janbaz Khan (@JBKhan666) September 2, 2019
Boys get ready the Tea..... he has changed his appearance to come back @dr_rita39 pic.twitter.com/34nZxHeEsw
ویہار ویکیپیڈیا نامی ہینڈل سے کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا: ’ مونچھیں کہاں گئیں؟ ابھی نندن کی کٹی ہوئی بندوقچی مونچھوں نے بھارتیوں کو معمے میں ڈال دیا۔‘
'Where's the Moustache?' Abhinandan Varthaman Trimming Gunslinger is Puzzling Indians pic.twitter.com/UT3gIJ4twW
— Vihar Wikipedia (@ViharWikipedia) September 3, 2019
کشن مترا نامی بھارتی صارف نے لکھا: ’نہیں۔۔۔۔۔۔ کیوں ابھی کیوں۔‘
NOOOOOOOOOO! Why Abhi, why? https://t.co/BR3N5zHEVq
— Kushan Mitra (@kushanmitra) September 2, 2019
سنیہیش ایلکس فلپ نامی صارف نے تبصرہ کیا: ’یہ سنجیدہ بات نہیں ہے لیکن سب سے بڑی خبر تو یہ ہے کہ ہندوستان اپنی مشہور مونچھ سے محروم ہو گیا ہے۔ ابھی نندن کا مونچھ۔‘
On a lighter note, the bigger breaking is that India has lost its famous mustachahe. #AbhinandanVarthaman ka moonch pic.twitter.com/W7bHI4vTQI
— Snehesh Alex Philip (@sneheshphilip) September 2, 2019
ایک بھارتی شہری نے ابھی نندن کو مونچھوں کے بغیر بھی ہیرو قرار دیتے ہوئے لکھا: ’ کمانڈر اے وی اپنی زبردست ہمت اور اعتماد کی وجہ سے کسی بھی ایئر کرافٹ کو اڑاسکتا ہے۔ لیکن اسے اپنی الگ اور علامتی مونچھوں کو کاٹنا نہیں چاہیے تھا۔ امید ہے کہ وہ اس کو مناسب وقت پر بحال کر لیں گے جب تک کہ اس کے پاس کوئی زبردستی وجہ نہ ہو۔ مونچھیں ہوں یا نہ ہوں وہ ہمیشہ ہمارے ہیرو رہیں گے۔‘
Commander AV can fly any Air Craft due to his tremendous courage and confidence.
— CA Chandravijay Shah (@cvijayshah) September 2, 2019
But he should not have truncated his distinct and symbolic Moustache. Hope, he restores it in due course, unless he has any compelling reason.
Moustache or no Moustache, he will ever be our Hero. https://t.co/YnCNWjSWyM
فروری میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی پیرا ملٹری فورسز کے اہل کاروں پر خودکش حملے کے بعد دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا تھا۔
بھارت نے الزام لگایا تھا کہ دہشتگرد پاکستان سے آیا تھا۔ 25 فروری کی شب بھارتی جہازوں نے پاکستانی حدود میں داخل ہو کر محدود کارروائی کی تھی جس کے اگلے ہی روز پاکستان کی فضائیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ تباہ کر دیا تھا۔
اس طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو پاکستانی فوج نے پکڑ لیا تھا لیکن پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے امن کے اشارے کے طور پر ان کو رہا کردیا تھا۔