انگلینڈ نے اپنے آئندہ دورہ انڈیا کے لیے ٹیسٹ سکواڈ میں دو نئے سپین بالرز، ٹام ہارٹلے اور شعیب بشیر کو شامل کیا ہے۔
ہارٹلے اور بشیر دونوں انگلینڈ لائنز گروپ کا حصہ تھے جس نے گذشتہ ماہ متحدہ عرب امارات میں تربیت حاصل کی تھی لیکن بشیر نے اپنے پورے کیریئر میں سمرسیٹ کی جانب سے صرف چھ فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں اور 67.00 کی اوسط سے صرف 10 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
برینڈن میک کولم کی قیادت میں انگلینڈ نے اس سے قبل بھی نسبتاً غیر آزمودہ سپن بالرز پر غور کیا ہے، جیسا کہ انہوں نے گذشتہ موسم سرما میں دورہ پاکستان کے لیے نوجوان ریحان احمد کا انتخاب کیا تھا۔
انہوں نے پاکستان کے خلاف ڈیبیو میں یادگار پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ وہ انگلینڈ کی ٹیم کے لیے ٹیسٹ میچ کھیلنے والے سب سے کم عمر مرد کھلاڑی بنے اور حالیہ سکواڈ میں بھی شامل ہیں۔
بین سٹوکس کو کپتان بنایا گیا ہے تاہم نومبر کے آخر میں گھٹنے کی سرجری کے بعد انہیں بروقت صحت یاب ہونے کا مشکل چیلنج درپیش ہے اور انگلینڈ کو امید ہے کہ وہ صرف بلے باز کی بجائے آل راؤنڈر کی حیثیت سے ٹیم میں واپس آئیں گے جیسا کہ انہیں آخری تین ایشز ٹیسٹ میچوں اور پورے ورلڈ کپ کے دوران کرنا پڑا تھا۔
انگلینڈ نے حالیہ ورلڈ کپ نظر آنے والے آل راؤنڈرز کو مسترد کردیا ہے اور 16 رکنی گروپ میں لیام لیونگ سٹون یا ول جیکس میں سے کسی ایک کو بھی جگہ نہیں دی گئی۔ جبکہ سینٹرل کنٹریکٹ کے اعلان کے وقت ول جیکس کا نام بھی نہیں تھا۔
جیکس نے گذشتہ موسم سرما میں پاکستان میں دو ٹیسٹ میچ کھیلے تھے، جب انہوں نے راولپنڈی میں یادگار فتح کے دوران چھ وکٹیں حاصل کی تھیں، جبکہ وہ یا لیونگ سٹون انگلینڈ کے کمزور نظر آنے والے بیٹنگ یونٹ کو مضبوط بنا سکتے تھے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
بین فوکس کو سکواڈ میں واپس بلایا گیا ہے، جن کی جگہ موسم گرما کی سیریز میں جونی بیئرسٹو کو موقع دیا گیا تھا۔ لیکن یہ وکٹ کیپر سپن کے خلاف اچھا کھیلتے ہیں اور ایشیا میں اپنے سات ٹیسٹ میچوں کے دوران 41.90 رنز کی اوسط رکھتے ہیں جس میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔
فاسٹ بولر گس ایٹکنسن کو ڈیبیو کرنے کے لیے بلایا جا سکتا ہے لیکن مجموعی طور پر ماضی جیسی ٹیم پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں جن میں جیمز اینڈرسن، اولی رابنسن اور مارک ووڈ بھی شامل ہیں۔
ووڈ باقاعدگی سے انجری کا شکار ہیں اور انڈیا میں پانچ میچ کھیلنا مشکل ہوسکتا ہے جبکہ رابنسن نے جولائی میں ہیڈنگلے میں تیسرے ایشز ٹیسٹ کے بعد سے کوئی کرکٹ نہیں کھیلی جب انہیں کمر میں تکلیف ہوئی تھی اور اینڈرسن اب 41 سال کے ہیں۔
رابنسن کی فٹنس ماضی میں انگلینڈ کے لیے تشویش کا باعث رہی ہے اور انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف سکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا تھا اور آخری دو ایشز میچوں کے لیے بھی منتخب نہیں کیا گیا تھا۔
دورہ انڈیا کے لئے انگلینڈ کا سکواڈ:
بین سٹوکس (کپتان)، ریحان احمد، جیمز اینڈرسن، گس اٹکنسن، جونی بیئرسٹو، شعیب بشیر، ہیری بروک، زاک کرولی، بین ڈکٹ، بین فوکس، ٹام ہارٹلی، جیک لیچ، اولی پوپ، اولی رابنسن، جو روٹ، مارک ووڈ۔
انڈیا بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا شیڈول
پہلا ٹیسٹ: انڈیا بمقابلہ انگلینڈ، 25-29 جنوری، حیدرآباد
دوسرا ٹیسٹ: انڈیا بمقابلہ انگلینڈ، 2-6 فروری
تیسرا ٹیسٹ: انڈیا بمقابلہ انگلینڈ، 15-19 فروری، راجکوٹ
چوتھا ٹیسٹ: انڈیا بمقابلہ انگلینڈ، 23-27 فروری، رانچی
پانچواں ٹیسٹ: انڈیا بمقابلہ انگلینڈ، 7-11 مارچ، دھرم شالا
© The Independent