مردان کی رخسار، جنہیں گوگل نے سکالر شپ کے لیے چنا

مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی کی طالبہ رخسار خیبر پختونخوا سے گوگل کی سکالر شپ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں جبکہ 2023 میں پورے پاکستان سے تین خواتین کا انتخاب ہوا ہے۔

مردان کی رخسار خیبرپختوںخوا سے ایک ہی طالبہ ہیں جو گوگل کی سکالر شپ سال 2023 کے لیے منتخب ہوئیں، جبکہ پاکستان کی صرف تین طالبات کو گوگل نے سکالرشپس کے لیے منتخب کیا ہے۔

مردان کے علاقے شہبازگڑھی سے تعلق رکھنے والی رخسار عبدالولی خان یونیورسٹی کی بی ایس آرٹیفیشل انٹیلیجنس کمپیوٹر سائنس کی طالبہ ہیں۔

رخسار نے بتایا کہ انہوں نے ایک سال کے لیے گوگل جنریشن سکالر شپ حاصل کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ سکالرشپ گوگل کی طرف سے وومن کمپیوٹرسائس کے لیے ہوتی ہے۔ جس کے لیے لوگ کوشش کرتے ہیں اور گوگل ان کی قابلیت کی بنیاد پرمنتخب کرتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گوگل سکالر شپ کا علم کس طرح ہوا؟

طالبہ رخسار نے بتایا: ’میں زیادہ تر کمیونٹی میں شامل ہوں اور ان کی سرگرمیوں میں حصہ لیتی ہوں اور کوشش کرتی ہوں کہ جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں جان سکوں۔‘

رخسار کہتی ہیں کہ ’خیبرپختونخوا سے صرف میں ایک ہی ہوں۔ ایک سندھ کی لڑکی کو ملی ہے جبکہ ایک پنجاب کے علاقے کی لڑکی ہیں۔ یہ میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے اور میں بہت خوش ہوں۔

اس سکالر شپ کے ذریعے جو گوگل کے ورلڈ کلاس سکالر ہیں ان کے ساتھ ہمارا تعلق بنے گا اور ان سے ہمیں سیکھنے کا موقع ملا ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی خواتین