نیٹ فلکس پر ایک کھرب گھنٹوں میں کیا دیکھا گیا، پہلی بار تفصیل جاری

نیٹ فلکس کی جاری کردہ رپورٹ میں 18 ہزار سے زائد ایسی فلمیں اور سیزیز شامل  ہیں، جنہیں تقریباً ایک کھرب گھنٹے دیکھا گیا۔

نیٹ فلکس کا نشان ادارے کے ہالی ووڈ، کیلی فورنیا میں قائم دفتر پر 20 جنوری 2022 کو واضح نظر آ رہا ہے (تصویر: اے ایف پی فائل)

16 سال قبل متعارف کرائی جانے والے او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے پہلی بار ’اینگیجمنٹ رپورٹ‘ جاری کی ہے جس میں چھ ماہ کے دوران سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں اور سیریز کے حوالے سے مکمل اعداد و شمار فراہم کئے گئے ہیں۔

اس رپورٹ میں 18 ہزار سے زائد ایسی فلمیں اور سیزیز شامل  ہیں، جنہیں تقریباً ایک کھرب گھنٹے دیکھا گیا۔

یہ دورانیہ سٹریمنگ سروس پر دیکھے گئے تمام مواد میں سے 99 فیصد کی نمائندگی کرتا ہے۔

ادارے نے دعوی کیا ہے کہ یوٹیوب کو چھوڑ کر نیٹ فلکس ہمیشہ سے دوسرے سٹریمرز کے مقابلے میں زیادہ معلومات فراہم کرتا ہے کہ لوگ کیا دیکھنا پسند کر رہے ہیں اور اب وہ اس مزید آگے بڑھا رہا ہے۔

نیٹ فلکس نے کہا ہے کہ وہ میڈیا، تخلیق کاروں اور ناظرین کو درست اور شفاف معلومات فراہم کرنے کے لیے ہر چھ ماہ بعد رپورٹ کا نیا شمارہ جاری کرے گا۔

’ہم نے کیا دیکھا‘ کے نام سے جاری کی جانے والی اس رپورٹ میں جنوی سے جون 2023 تک کے اعداد و شمار شامل ہیں۔

رواں سال 23 مارچ  کو ریلیز کی جانے والی سیریز ’دا نائٹ ایجنٹ‘ کے پہلے سیزن کو 812 ملین یعنی 81 کروڑ 20 لاکھ گھنٹے سے زیادہ وقت تک دیکھا گیا۔

دوسرے نمبر پر پانچ جنوری کو ریلیز ہونے والی سیریز ’گینی اینڈ جارجیا‘ کا دوسرا سیزن ہے۔

اس سیزن کو صارفین نے 556 ملین یعنی 55 کروڑ 60 لاکھ گھنٹے دیکھا۔

 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گذشتہ سال دسمبر کو ریلیز ہونے والی سیریز ’دا گلوری‘ کا پہلا سیزن اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔ اسے 62 کروڑ 20 لاکھ یعنی 622 ملین سے زائد گھنٹے دیکھا گیا۔

نیٹ فلکس کی اس رپورٹ میں ٹاپ 13 میں صرف سیزنز شامل ہیں جبکہ 14ویں نمبر پر جینفر لوپیز کی فلم ’دی مدر‘ ہے جس نے فلموں میں سب سے زیادہ دیکھے جانے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

مئی میں ریلیز ہونے والی ایکشن تھرلر فلم ’دی مدر‘ نے ڈیڑھ ماہ میں ہی 24 کروڑ 90 لاکھ گھنٹے تک دیکھے جانے کا ریکارڈ بنایا۔

اعدادو شمار فراہم کرنے والی ویب سائٹ سٹیٹسٹا کی 19 اکتوبر 2023 کی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر 247 ملین سبسکرائبرز کے ساتھ نیٹ فلکس دنیا کی سب سے بڑی سٹریمنگ سروس ہے اور اس میں پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں 80 لاکھ سے زائد صارفین کا اضافہ ہوا ہے جن میں زیادہ تر یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں مقیم افراد شامل ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فلم