شوکت صدیقی برطرفی کیس: آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کو نوٹس 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج شوکت صدیقی نے اکتوبر 2018 میں راولپنڈی بار سے خطاب کے دوران آئی ایس آئی کے اس وقت کے سربراہ فیض حمید پرعدالتی کام میں مداخلت کے الزامات عائد کیے تھے۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج شوکت صدیقی (دائیں) نے اکتوبر 2018 میں راولپنڈی بار سے خطاب کے دوران آئی ایس آئی کے اس وقت کے سربراہ فیض حمید (بائیں) پر عدالتی کام میں مداخلت کے الزامات عائد کیے تھے (تصاویر: اسلام آباد ہائی کورٹ/ آئی ایس پی آر)

پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے جمعے کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے برطرف کیے گئے جج شوکت عزیز صدیقی سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران انٹیلی جنس ادارے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کے خلاف لگائے الزامات پر جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج شوکت صدیقی نے اکتوبر 2018 میں راولپنڈی بار سے خطاب کے دوران آئی ایس آئی کے اس وقت کے سربراہ فیض حمید پر عدالتی کام میں مداخلت کے الزامات عائد کیے تھے۔ 

بطور جج نامناسب رویہ اختیار کرنے پر انہیں آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارشات پر جوڈیشل آفس سے ہٹا دیا گیا تھا۔

جس کے بعد شوکت عزیز صدیقی نے اپنی برطرفی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کر رہا ہے جبکہ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عرفان سعادت خان شامل ہیں۔

اس کیس کی کارروائی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کی گئی۔

جمعے کو کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ایک موقعے پر اپنے ریمارکس میں کہا کہ ’اس مقدمے میں عدالت کسی بھی فریق کے لیے عدالتی سسٹم کے استعمال کی اجازت نہیں دے گی،‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’اس درخواست کے نتائج بھی ہوں گے۔‘

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ ’شوکت صدیقی کی عمر 62 سال سے زائد ہو چکی ہے اور وہ اب بحال تو نہیں ہو سکتے البتہ اس پیٹشن کا مقصد ان کی پینشن کی بحالی ہے، تو ہو سکتا ہے۔‘

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں: 

https://www.whatsapp.com/channel/0029VaBsPzJ2ER6hrUL1sM0P

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان