سائنس دانوں نے ’سمارٹ‘ لباس بنا لیے جو ٹھنڈا یا گرم رکھتے ہیں

ایسے کپڑے جو انتہائی گرم اور انتہائی سرد دونوں حالتوں میں تیزی سے ایڈجسٹ کر سکتے ہیں، ان لوگوں کی مدد کرسکتے ہیں جن کو مشکل ماحول کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یکم جون 2022 کی اس تصویر میں نئی دہلی میں خواتین گرمی کی شدت کے باعث سروں کو ڈھانپ کر سڑک سے گزر رہی ہیں (اے ایف پی)

سائنس دانوں نے شمسی توانائی سے کام کرنے والے ایسے سمارٹ لباس بنائے ہیں جو ’ذاتی ایئر کنڈیشنگ‘ کی طور پر کام کرتے ہیں۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ لباس ایک ایسے سسٹم سے مل کر بنا ہے جو لچکدار سولر سیل شیٹ اور ایک الیکٹرانک ڈیوائس کا استعمال کرتا ہے اور اس سے جسم کے درجہ حرارت کو بیرونی ماحول سے بچایا جا سکتا ہے۔

اس تحقیق میں شامل مصنفین کا کہنا کہ روایتی لباس جس کا مقصد لوگوں کو گرم یا ٹھنڈا رکھنا ہے، آخر کار موسمیاتی تبدیلی کے دوران مشکل سے ہی کام کر سکتے ہیں لیکن یہ اس سے بھی زیادہ شدید حالات میں مزید خطرناک ہو سکتے ہیں جیسے خلا یا دوسرے سیاروں جیسے ماحول میں۔

اس طرح ایسے کپڑے جو انتہائی گرم اور انتہائی سرد دونوں حالتوں میں تیزی سے ایڈجسٹ کر سکتے ہیں، ان لوگوں کی مدد کرسکتے ہیں جن کو مشکل ماحول کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس نئی تحقیق میں سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کو روایتی لباس میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ ایک بار عام لباس میں شامل ہونے کے بعد ڈیوائس 10.1 ڈگری سیلسیئس کولنگ فراہم کر سکتی ہے جب کہ اس سے ننگی جلد کے مقابلے میں جسم کو 3.2 ڈگری زیادہ گرم بھی رکھا سکتا ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ سسٹم لوگوں کو 32 سے 36 ڈگری کے آرام دہ تھرمل زون میں رکھ سکتا ہے اس وقت بھی جب باہر کا درجہ حرارت 12.5 ڈگری سے 37.6 ڈگری تک مختلف ہو۔

مصنفین کا کہنا ہے کہ اسے صرف 12 گھنٹے سورج کی روشنی سے 24 گھنٹے تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔

نئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے شائع ہونے والے ایک متعلقہ مضمون میں دیگر محققین لکھتے ہیں کہ ’یہ ٹیکنالوجی فعال طور پر کنٹرولڈ، خود کار اور پہننے کے قابل مقامی تھرمل مینجمنٹ سسٹمز کو تیار کرنے اور سخت ماحول میں انسانی موافقت کو بڑھانے کے لیے بہت سے امکانات کا ذریعہ ہے۔‘

محققین کے مطابق ہر موسم کے تھرمل مینجمنٹ کے مستقبل کا تصور کرنا ممکن ہے جو توانائی کی فراہمی تک محدود نہیں ہے اور جہاں اضافی سٹور کی گئی توانائی خاص حالات میں الیکٹرانک آلات کو بھی توانائی فراہم کر سکتے ہیں۔

یہ نئی تحقیق ‘Self-sustaining personal all-day thermoregulatory clothing using only sunlight’, کے عنوان سے ’سائنس‘ جریدے میں شائع ہوئی ہے۔


مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں: 

https://www.whatsapp.com/channel/0029VaBsPzJ2ER6hrUL1sM0P

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی