بھارت کے خلائی مشن چندریان ٹو کی ناکامی کے بعد سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ بھارت ناکام ہو گیا (#IndiaFailed) پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ پر موجود ہے جبکہ یہ ہیش ٹیگ بھارت میں بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔
بھارت کا چاند مسخر کرنے کا خواب اس وقت ٹوٹ گیا جب اس کی چاند گاڑی وکرم کا لینڈنگ کے دوران اچانک زمین سے رابطہ منقطع ہو گیا۔
بھارتی چاند گاڑی کو جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات تقریباً ڈیڑھ بجے چاند کے قطبِ جنوبی پر لینڈ کرنا تھا جب چاند کی سطح سے چند کلومیٹر کی دوری پر اس کا انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن سے رابطہ ٹوٹ گیا۔ بھارتی انجینیئرز کو خدشہ ہے کہ ’وکرم‘ چاند پر گر کر تباہ ہو چکا ہے۔
اس ناکامی کے بعد پوری طبیعت سے بیان دینے کے لیے مشہور پاکستان کے سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چوہدری کہاں چپ بیٹھنے والے تھے۔ انہوں نے فوری طور پر اپنے ٹویٹس سے بھارتیوں کے زخموں پر نمک پاشی کا کام شروع کر دیا۔
اپنی ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے بھارت کو مشورہ دیا کہ وہ مہنگے منصوبوں کی بجائے یہ پیسہ اپنی غریب عوام پر خرچ کرے۔
انہوں نے لکھا: ’ہندوستان کو مشورہ ہے، بغیر سوچے سمجھے چندرائین جیسے مشن بنانے یا ابھینندن جیسوں کو لائن آف کنٹرول پار، چائے پینے بھیجنے جیسے منصوبوں پر پیسہ لٹانےکی بجائے اپنے لوگوں کوغربت سے باہر نکالنے پر پیسے لگائیں۔ کشمیر بھارت کا ایک اور چندرائین ہو گا اور قیمت چندرائین سے کئ گنا زیادہ دینی پڑے گی۔
ہندوستان کو مشورہ ہے،بغیر سوچے سمجھے چندرائین جیسے مشن بنانے یا ابھینندن جیسوں کو لائن آف کنٹرول پار چائیے پینے بھیجنے جیسے منصوبوں پر پیسہ لٹانےکی بجائے اپنے لوگوں کوغربت سے باہر نکالنے پر پیسے لگائیں، کشمیر بھارت کا ایک اور چندرائین ہو گااوررقیمت چندرائین سے کئ گنا زیادہ ہوُگی۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 7, 2019
ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے لکھا: ’مودی جی سیٹلائیٹ کمیونیکیشن پر ایسے بھاشن دے رہے ہیں جیسے کہ وہ سیاست دان کی بجائے ایک حقیقی خلا باز ہوں۔ لوک سبھا کو چاہیے کہ ان سے سوال کرے کہ انہوں نے غریب قوم کے 900 کروڑ روپے کیوں ضائع کیے۔‘
Modi g is giving Bhashan on Sattelite communication as he is actually an astronaut and not politician, Lok Sabha shld ask him QS on wasting 900 crore Rs of a poor nation... https://t.co/48u0t6KatM
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 6, 2019
پاکستانی وزیر کی جانب سے کی گئیں ٹویٹس پر بھارت سے شدید ردعمل سامنے آیا اور بھارتی شہریوں نے ان کو خوب ٹرولز کا نشانہ بنایا۔ ان ٹرولز کے کے بعد فواد چوہدری کہاں پیچھے رہنے والے تھے انہوں نے دوبارہ جواب داغ دیا۔
’بھارت کی جانب سے اس قسم کے ٹرولنگ ردعمل پر حیران ہوں۔ وہ مجھے ایسے گالیاں دے رہے ہیں جیسا کہ میں نے ان کے چاند مشن کو ناکام بنایا ہو۔ بھئی ہم نے کہا تھا 900 کروڑ لگاؤ ان نالائقیوں پر؟ اب صبر کرو اور سونے کی کوشش کرو۔ انڈیا فیلڈ۔
Surprised on Indian trolls reaction, they are abusing me as I was the one who failed their moon mission, bhai hum ne kaha tha 900 crore lagao in nalaiqoon per? Ab sabr kero aur sonah ki koshish kero #IndiaFailed
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 6, 2019
فواد چوہدری کی طرح دیگر پاکستانیوں نے بھی بھارت کی اس ناکامی کا بھرپور مزا لیا اور اپنے ٹویٹس کے ذریعے بھارتیوں کا خوب مذاق اڑایا۔
سماویا نامی ایک صارف نے چاند کی ایک تصویر جس پر ’ٹائلٹس فرسٹ‘ (یعنی پہلے بیت الخلا بناؤ) لکھا تھا شیئر کی اور ساتھ تبصرہ کیا: ’چاند بھارت کو یہ پیغام دے رہا ہے۔‘
This is what moon has to say to India! #IndiaFailed pic.twitter.com/LLx4IRwc9P
— Samavia (@SamaviaSays) September 7, 2019
ایک صارف نے بھارتی شخص، جن کی پیرا گلائیڈنگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی تھی، کی تصور شیئر کی جس پر لکھا تھا: ’وکرم کا آخری ریکارڈ کیا گیا پیغام: بھائی سو دو سو زیادہ لے لے بس لینڈ کرا دے۔‘
#IndiaFailed
— NO ONE (@RAGNAR_OO7) September 7, 2019
Vikram last message recorded pic.twitter.com/HPZIZSkE2x
حورین علی نے بھی چاند کی ایک تصویر شیئر کی جس پر تحریر تھا: ’انڈٰینز آر ناٹ الاؤڈ‘ (بھارتیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہے)۔
#IndiaFailed
— حورین علی (@HoorainAli333) September 7, 2019
Moon could'nt accept Hindus
Moon rejected Hindus pic.twitter.com/ieazvw2thP
دوسری جانب بھارتی صارفین نے اس ناکامی کے باوجود اپنے سائنس دانوں کو دادِ تحسین پیش کی۔
راج نامی ایک صارف نے ایک تصویر کے ساتھ لکھا: ’دائیں تصویر سے بائیں تصویر کی جانب تک کا سفر ہماری کامیابی ہے۔ ہمیں بھارتی ہونے پر فخر ہے۔
#IndiaFailed Journey from left pic to right pic is what we achieve
— Raj (@rajmundhra1) September 7, 2019
Proud to be an Indian pic.twitter.com/yCj0mdLHB2
بھارتی شخص نصرالدین شیخ نے ترنگے کے ساتھ تحریر کیا: ’بھارت کبھی ناکام نہیں ہو سکتا۔ جو لوگ انڈیا فیلڈ ٹرینڈ کر رہے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ بھارت کی اس کاوش اور سخت محنت کو سراہیں۔‘
India can never be failed. The people who is trending #IndiaFailed
— Nasruddin Shaik (@NasruuShaik) September 7, 2019
must appreciate the attempt & hard work done by ISRO.#IndiaFailed pic.twitter.com/y22n7OczuF