آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل 9 کے پہلے میچ کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز سے میچ کھیلتے ہوئے دو وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کر لیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 196 رنز کے ہدف کو دو وکٹوں کے نقصان پر 18.2 اوورز میں پورا کر لیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 74، آغا سلمان نے 64 جبکہ الیکس ہیلز نے 36 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی طرف سے زمان خان اور سلمان فیاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر الیکس ہیلز نے ہدف کے جواب میں جارحانہ آغاز کیا جس کے بعد اسلام آباد کے لیے تیزی سے رنز بننے لگے۔
تیسری وکٹ کے لیے شاداب خان اور آغا سلمان کے درمیان 67 گیندوں پر 138 رنز کی ناقابلِ شکست پارٹنرشپ قائم ہوئی جس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ فتح سے ہمکنار ہوئی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
میچ کے آغاز میں لاہور قلندرز کے اوپنرز فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے اپنی ٹیم کو 6.3 اوورز میں 67 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔
فخر 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 36 گیندوں پرایک چھکے اور آٹھ چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔
11ویں اوور میں 89 رنز پر اوپنرز کے پویلین لوٹنے کے بعد وین ڈر ڈوسن اور عبداللہ شفیق نے 73 رنز کی اچھی شراکت داری بنائی اور سکور کو 162 رنز تک لے گئے۔
عبداللہ کو 28 رنز پر ٹائمل ملز نے بولڈ کیا۔ انہوں نے تین چھکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔
دوسرے اینڈ پر وین ڈوسن نے شاندار اور جارحانہ 41 گیندوں پر تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 71 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔
ان کی اننگز کی بدولت لاہور قلندرز مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے ملز نے دو جبکہ نسیم شاہ اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ لی۔
سوشل میڈیا پر بھی صارفین نے اپنے انداز میں دلچسپ تبصرے جاری رکھے۔ پاکستان سپر لیگ کی جانب سے ایکس پر لاہور کے تماشائیوں کی تصویر کے ساتھ لکھا گیا ’دل جیت لینے والا کراؤڈ۔‘
#HBLPSL9 | #KhulKeKhel | #LQvIU pic.twitter.com/WmV6FCvuzl
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 17, 2024
سلمان آغا کی شاندار اننگز پہ تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف حسن نے تبصرہ کیا کہ ’کیا آسانی سے شاٹ کھیلا ہے!‘
Mannn what was that Effortless from Agha#PSL9 #LQvsIUpic.twitter.com/NhejzqFnRT
— Hassan (@HassanAbbasian) February 17, 2024
فرحان نے شاداب کا کیچ ڈراپ کیا تو ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’شاداب کون سا دم کر کے آئے ہو؟ کیچ بھی ہاتھوں سے نکل رہے ہیں۔‘
Shadab knsa dm prh k ay hoo
— Babar×Shaheen (@Cricket_Voice_) February 17, 2024
Catches b hathon sy nikl rahy hain#PSL9 #PSL9Updates #LQvsIU
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان(کپتان)، ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، اعظم خان(وکٹ کیپر)، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، عبید شاہ اور ٹائمل ملز۔
لاہور قلندرز: شاہین شاہ آفریدی(کپتان)، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، راسی وین ڈر ڈوسن، عبداللہ شفیق، لورکا ٹکر(وکٹ کیپر)، سلمان فیاض، ڈیوڈ ویزے، جہانداد خان، حارث رؤف اور زمان خان۔
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔