پی ایس ایل نائن کا آغاز آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں افتتاحی تقریب سے ہوا جس میں عارف لوہار، علی ظفر، آئمہ بیگ، نوری بینڈ نے پرفارمنس دکھائی۔
آج لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے افتتاحی میچ کو دیکھنے لاہور قذافی سٹیڈیم میں شائقین کی ایک بڑی تعداد پہنچی جن میں زیادہ تر شائقین لاہور قلندر کو سپورٹ کرنے آئے تھے۔
پی ایس ایل میچ سے قبل سڑکوں پر رش قدرے زیادہ تھا لیکن لبرٹی چوک کے آس پاس وہ رونق اور سٹیڈیم کے اردگرد وہ روشنیاں نہیں تھی جو گزشتہ برسوں میں دیکھی جاتی رہی ہیں۔
سکیورٹی کے انتظام کی بات کریں تو ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ نو ہزار کے قریب پولیس اہلکار سکیورٹی کے امور سر انجام دے رہے ہیں۔
میچ کو دیکھنے جہاں بڑے، بوڑھے، جوان، بچے اور خواتین آئیں وہیں اس میچ سے بھرپور جوش و جذبے سے لطف اندوز ہونے رابعہ اور ان کے شوہر فیاض بھی وہیل چیئر اور بیساکھیوں پر سٹیڈیم پہنچے۔
سوشل میڈیا پر بھی صارفین نے میچ اور افتتاحی تقریب کے حوالے سے دلچسپ تبصرے کیے؛ایکس صارف اخونزادہ اشرف نے کہا: ’یہ علی ظفر کی دھماکے دار واپسی ہے۔‘
Ali Zafar is back with bang
— Akhunzada Ashraf (@akhunzadaa1) February 17, 2024
علی نامی ایکس صارف کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک بہترین شو تھا جو مجھے بہت پسند آیا۔‘
Great show loved it
— ALI (@alifatani) February 17, 2024
ایک ایکس صارف نے پی ایس ایل کی تقریب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ملک تباہ ہو رہا ہے۔ لوگ بھوک اور افلاس سے مر رہے ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ آپ لوگ ان غیرضروری کاموں پر کیوں پیسے برباد کر رہے ہیں۔‘
Pakistan is collapsing and people are dying of hunger and poverty. I don’t know why you people are wasting money on such useless things.
— Himayat Imran Khan (@khan_himi) February 17, 2024
سٹیڈیم میں رابعہ اور فیاض بھی انڈپینڈنٹ اردو سے ملے جو پولیو متاثرہ ہیں لیکن زندگی سے بھرپور ہیں۔
فیاض ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کے لیے کرکٹ کھیلتے ہیں اور حالیہ ایشیا کپ بھی جیت کر آئے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
رابعہ لاہور قلندر کی فین ہیں اور فیاض اسلام آباد یونائیٹڈ کے، دونوں کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم میچ جیتے گی۔
رابعہ اور فیاض سٹیڈیم کے اندر جانے کے لیے قذافی کے مرکزی دروازے داخل ہوئے جہاں پولیس اہلکاروں نے انہیں اندر جانے میں مدد کی۔
دونوں میاں بیوی کے خیال میں ہر جگہ معذور افراد کے لیے سہولیات ہونی چاہیے تاکہ وہ بھی ہر چیز سے لطف اندوز ہو سکیں اور انہیں امید تھی کہ سٹیڈیم کے اندر انہیں سہولت دی جائے گی تاکہ وہ بھی عام لوگوں کی طرح وہاں بیٹھ کر اپنی پسندیدہ ٹیمز کو کھیلتا دیکھ سکیں، میچ دیکھ سکیں۔
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔