پی ایس ایل 9 کا ترانہ: ’علی ظفر کبھی مایوس نہیں کرتے‘

آخرکار پی ایس ایل کا نیا ترانہ آ ہی گیا جس میں طویل عرصے بعد علی ظفر واپس ہوئی جن کے ساتھ آئمہ بیگ نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن کا ترانہ لانچ کر دیا گیا ہے جسے علی ظفر اور آئمہ بیگ نے گایا ہے (پی ایس ایل/ایکس)

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے آغاز میں اب بس دو دن ہی رہ گئے ہیں۔ کھلاڑی پہنچ چکے ہیں، تیاریاں مکمل ہیں اور اس سیزن کے نئے گانے کو بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں ایک بار پھر گلوکار علی ظفر کی واپسی ہوئی ہے۔

پی ایس ایل 9 کے اس نئے گانے کو 14 فروری کی شام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا ہے جو آتے ہی ’چھا‘ گیا ہے یعنی پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔

ملک میں سیاسی گرما گرمی تو عروج پر ہے مگر پاکستان میں کرکٹ کے جوش کے آگے کچھ اور نہیں چلتا۔

’کھل کے کھیل‘ کے الفاظ کے ساتھ جاری کیے جانے والے اس گانے کو بعض سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے موجودہ سیاسی صورت حال کے ساتھ بھی جوڑ دیا گیا ہے۔

مگر گلوکار علی ظفر نے پہلے ہی اس گانے کے پیچھے کی کہانی خود ہی بتا دی ہے۔

ان کہنا ہے کہ ’زندگی میں جو چیزیں میں نے سیکھی ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ جب انسان بے خوف ہو جاتا ہے، اس کے دل خوف یا شک نہیں ہوتا کسی قسم کا تو اس کی زندگی کے جو نتائج ہیں وہ پھر ایک اور جگہ پر چلے جاتے ہیں۔‘

علی ظفر کا کہنا ہے کہ ’میں نے سوچا کہ ایسا اینتھم بناؤں جس سے آپ لوگ خود کو جوڑ سکیں، گاڑیوں، سپیکرز پر بجا سکیں اور گا سکیں۔‘

پاکستان گلوکار علی ظفر پاکستان سپر لیگ کے لیے اس سے قبل تین سیزنز کے اینتھم گا چکے ہیں تاہم اس کے بعد یہ ذمہ داری دوسرے فنکاروں کو دے دی گئی تھی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

مگر علی ظفر نے اس بار واپسی کی تو گانا آنے سے ایک ماہ قبل ہی اس پر ایک بار پھر تنازع کھڑا ہو گیا تھا۔ 

علی ظفر نے گذشتہ ماہ کہنا تھا کہ ان سے  پی ایس ایل کے ترانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے آفیشل طور پر رابطہ کیا گیا اور دو ماہ کی محنت کے بعد ان سے معذرت کر لی گئی۔

انہوں نے اس بات کی تصدیق انڈپینڈنٹ اردو کو بھی کی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خیر یہ باتیں تو ہوئیں اب پرانی کیونکہ آخرکار پی ایس ایل کا نیا ترانہ آ گیا ہے اور علی ظفر ہی کی آواز میں ہی آیا ہے۔ ویسے اس ترانے میں واحد علی ظفر ہی نہیں ہیں بلکہ ماضی میں پی ایس ایل کے ترانوں میں نظر آنے والی گلوکارہ آئمہ بیگ بھی ہیں۔

اب بات کر لیتے ہیں کہ کرکٹ فینز کو یہ ترانہ کیسا لگا۔

یہ ترانہ لانچ ہونے کے ایک گھنٹے کے اندر اندر ہی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے جہاں صارفین ترانے کے ساتھ ساتھ علی ظفر کی بھی تعریف کر رہے ہیں۔

عائشہ نامی ایکس صارف نے علی ظفر کی تصاویر کے ساتھ لکھا: ’آخرکار پی ایس ایل کی شان واپس آ گئی۔ اینرجیٹک سانگ۔‘

بی ایس ایرا نامی صارف نے لکھا: ’پی ایس ایل ترانہ اصل میں عمران خان کے لیے ہے۔‘

صحافی اور پی سی بی کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عالیہ رشید کہتی ہیں کہ ’جب بات موسیقی کی آتی ہے تو علی ظفر اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کرتے۔‘

باسط سبحانی نے ایکس پر ہی کہا کہ ’یہ بہترین ہے۔ بہترین انرجی اور بول۔ یقیناً یہ پی ایس ایل کا بہترین ترانہ ہے۔‘

صارف علی کا کہنا تھا کہ ’دیانت داری سے بات کی جائے تو گانا بس ففٹی ففٹی ہی ہے، نہ بہت اچھا ہے اور نہ ہی زیادہ برا۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’علی ظفر کبھی مایوس نہیں کرتے۔ حالیہ سالوں میں یہ ایک اچھا ترانہ ہے۔‘

عاقد نے اپنے خیالات کا اظہار کچھ اس انداز میں کیا: ’الفاظ نہیں بتا سکتے کہ یہ گیت کتنا اچھا ہے لیکن نمبرز بتا سکتے ہیں، دس میں سے دس۔‘

ضیا نامی صارف نے ترانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا: ’میں نے ترانہ سنا نہیں ہے مگر میرا ماننا ہے کہ چاہت فتح علی خان اس سے بہتر گا سکتے ہیں۔‘

حنان خان کو علی ظفر کے گائے پرانے گانے کی یاد ستانے لگی اور انہوں نے لکھا: ’سیٹی بجے گی، سٹیج سجے گا، اب کھیل جمے گا‘ تو کچھ اور ہی تھا۔۔۔‘ 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ