ایم جی فور: 35 منٹ میں 10 سے 80 فیصد تک چارج

ایم جی پاکستان کی اس الیکٹرک کار کی بیٹری حیران کن طور پر صرف 35 منٹ میں 10 سے 80 فیصد تک چارج ہو سکتی ہے۔

 الیکٹرک کا زمانہ ہے اور پاکستان میں بھی ای وی گاڑیوں کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ اس میں حکمرانوں کا شاید کوئی زیادہ ہاتھ نہیں بلکہ سب سے بڑی وجہ پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہے۔

ایم جی پاکستان کی طرف سے نئی الیکٹرک کار’ایم جی 4‘ گذشتہ برس کے اختتام پر متعارف کروائی گئی تھی۔ یہ گاڑی دو ماڈلز میں متعارف کروائی گئی جنہیں ’ایکسائٹ‘ (Excite) اور ’ایسنس‘ (Essence) کے نام دیے گئے ہیں۔

ایم جی فور 240 ہارس پاور اور 250 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتی ہے۔ اس طاقت کے ساتھ یہ گاڑی 7.2 سیکنڈز میں صفر سے سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ایم جی فور ریئر وہیل ڈرائیو سسٹم کے ساتھ لانچ کی گئی ہے، جس کے ڈیش بورڈ پر ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو کے ساتھ 10.25 انچ کی ڈیجیٹل ٹچ سکرین بھی دی گئی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس گاڑی کی بیٹری حیران کن طور پر صرف 35 منٹ میں 10 سے 80 فیصد تک چارج ہو سکتی ہے۔

گاڑی کے دونوں ماڈلز مختلف بیٹری پیکس اور مختلف قیمتوں کے ساتھ متعارف کروائے گئے ہیں۔ بنیادی ماڈل ایک کروڑ 10 لاکھ جبکہ مہنگا ماڈل آج کل کے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے میں آتا ہے۔ 

ایم جی 4 کا 51 کلو واٹ آور بیٹری پیک کا حامل ایکسائٹ ماڈل ایک بار ری چارج کرنے پر 400 جبکہ ایسنس 450 کلومیٹر رینج رکھتا ہے۔

اس گاڑی میں ایم جی پائلٹ کے نام سے جدید ڈرائیونگ اسسٹنس سسٹم نصب کیا گیا ہے، جس میں ایکٹیو ایمرجنسی بریکنگ، لین کِیپ اسسٹ جیسے کئی سیفٹی فیچرز شامل ہیں۔

اپنی پتلی بیٹری اور لمبے ویل بیس کی بدولت ایم جی 4 ای وی بہت سارا ہیڈ اور لیگ روم پیش کرتی ہے۔

تاہم اسے دیکھ کر یہ فیصلہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ شکل و صورت کے اعتبار سے اسے ٹویوٹا کی ایکوا ہی کی دوسری شکل کہیں یا نہیں۔

ایم جی کا دعویٰ ہے کہ ایم جی 4 ای وی 2023 کی دوسری سب سے زیادہ فروخت ہونے والی الیکٹرک کار ہے، جس نے 30 سے زیادہ بڑے ایوارڈ جیتے ہیں، جس میں متاثر کن ’کار آف دی ایئر‘ ٹائٹل بھی شامل ہے۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی