سعودی عرب کا ’لیپ 24‘ میں 11.9 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

ریاض میں سات مارچ تک جاری رہنے والی اس نمائش کا مقصد سعودی عرب اور دنیا بھر میں پیچیدہ اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، جدت طرازی اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی معاونت ہے۔

لیپ 24 نمائش چار مارچ سے سات مارچ تک ریاض میں جاری رہے گی (تصویر: سبق)

سعودی عرب نے ملک میں ڈیجیٹل مہارتوں کی ترقی اور ٹیکنالوجی سٹارٹ اپس کے فروغ کے لیے 11.9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق نمائش کی انتظامی کمیٹی کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر انجینیئر عبداللہ السواحہ نے ’لیپ 24‘ نمائش کے افتتاح کے موقعے پر اس سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔

ریاض میں سات مارچ تک جاری رہنے والی اس نمائش کا مقصد سعودی عرب اور دنیا بھر میں پیچیدہ اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، جدت طرازی اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی معاونت ہے۔

السواحہ نے سعودی عرب کے وژن 2030 کے تحت ڈیجیٹل معیشت کی ترقی اور خوش حالی میں معاونت کی خاطر ٹیکنالوجی کے سعودی اور عالمی شعبوں کے لیے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی غیر متزلزل حمایت پر روشنی ڈالی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ سرمایہ کاری ایمازون ویب سروسز، آئی بی ایم، ڈیٹا وولٹ اور سروس ناؤ جیسی معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ (مینا) میں سب سے بڑی مارکیٹ اور ڈیجیٹل معیشت کے طور پر سعودی کی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

اعلامیے کے مطابق لیپ 24 کے پہلے روز ایمازون ویب سروسز نے سعودی عرب میں نئے کلاؤڈ زون میں 5.3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ ڈیٹا وولٹ نے تین سو میگاواٹ سے زیادہ کی گنجائش والے سعودی ڈیٹا سینٹرز میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا بھی اعلان کیا۔

آئی بی ایم سعودی عرب میں عالمی سافٹ ویئر ڈولپمنٹ سینٹر میں 25 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ سروس ناؤ سعودی عرب میں اپنی علاقائی خدمات کو مقامی بنانے کے لیے 50 کروڑ  ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ منصوبے میں سعودی عرب کے باصلاحیت افراد کو تربیت دینے کے لیے ترقیاتی پروگرام شامل ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کمپیوٹر ساز کمپنی ڈیل سعودی عرب میں مینوفیکچرنگ اور ڈسٹری بیوشن سینٹر کھولے گی جو خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا مرکز ہوگا۔

تیل کمپنی آرامکو نے سعودی ایکسلریٹر انوویشن لیب (سیل) کے قیام کا اعلان کیا۔ آرامکو اور ایم سی آئی ٹی نے سعودی عرب کی ڈیجیٹل صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور ’میٹ برین‘ جین اے آئی ماڈل لانچ کرنے کے لیے سیل کی مشترکہ طور پر بنیاد رکھی۔ کمپنی نے دنیا کی پہلی صنعتی گریڈ جی این اے آئی ’آرامکو ایل ایل ایم‘ کا بھی اعلان کیا۔

ڈیٹا ڈاگ سعودی عرب میں پہلی کلاؤڈ ایپلی کیشن سکیورٹی سلوشنز اکیڈمی قائم کرے گا۔ یوآئی پاتھ نے باصلاحیت سعودی شہریوں کو تربیت دینے ، ہنر مند بنانے اور ان کی ترقی کے لیے خطے میں اپنی پہلی آٹومیشن اکیڈمی کے قیام کا اعلان کیا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی