پاکستان کے نگراں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری کے طریقوں پر اتفاق رائے ہو چکا ہے جس سے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کی توثیق کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اتوار کو جاری ایک پوسٹ میں مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ یہ پیش رفت گذشتہ 19 سالوں سے زیر التوا تھی۔
وفاقی نگران وزیر نے مزید لکھا: ’اگر اسے منظور کر لیا جاتا ہے تو جی سی سی کی جانب سے گذشتہ 15 سالوں میں کسی بھی ملک کے ساتھ یہ پہلا تجارتی اور سرمایہ کاری معاہدہ ہوگا۔‘
نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز اس وقت سعودی عرب میں ہیں جہاں وہ سعودی قیادت اور کمپنیوں سے تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں۔
Pakistan and Saudi Arabia have reached a consensus on the investment modalities, paving the path for the ratification of a much-awaited free trade agreement with the Gulf Cooperation Council, a development that has been pending for the last 19 years.
— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) December 3, 2023
If approved, this will mark…
گوہر اعجاز خلیج تعاون کونسل میں فری ٹریڈ ایگریمنٹ (ایف ٹی اے) کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔
ایک بیان میں نگران وزیر تجارت نے کہا ہے کہ یہ جی سی سی کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنے کی حکومت کی کوششوں کے حوالے سے ایک بڑا قدم ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری معاہدے کا ایک اہم حصہ ہے اور امید ہے کہ یہ جلد طے پا جائے گا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
’توقع ہے کہ فری ٹریڈ ایگریمنٹ سے پاکستان اور جی سی سی کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا‘۔
اس سے دونوں خطوں میں نئی ملازمتیں اور کاروبار کے مواقع پیدا ہونے کا بھی امکان ہے۔
متفقہ سرمایہ کاری کے اس باب کو اب منظوری کے لیے جی سی سی کے وزرا کے سامنے پیش کیا جائے گا، جو پہلے ہی میٹنگ کے ایجنڈے میں شامل تھا۔
Productive discussions in Saudi Arabia as we work towards finalizing the investment-related part of the GCC Free Trade Agreement. Confident that this agreement will strengthen economic ties between Pakistan and the GCC, fostering new opportunities for trade and investment.… pic.twitter.com/oKIUDppwum
— Dr Gohar Ejaz (@Gohar_Ejaz1) December 2, 2023
جی سی سی سیکرٹریٹ کو چھ رکنی جی سی سی ممالک کی جانب سے معاہدے پر دستخط کرنے کا اختیار حاصل ہے۔
اس سے قبل گذشتہ ماہ 29 نومبر کو پاکستان کے مرکزی بینک نے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب جنوبی ایشیائی ریاست پاکستان کی معیشت کی مدد کے لیے تین ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں مزید ایک سال کے لیے توسیع کر رہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اور کویت نے 29 نومبر کو ہی فوڈ سکیورٹی، زراعت، ہائیڈل پاور، پانی کی فراہمی سمیت پاکستان کے مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔