کثیر ملکی فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈز کے کچھ ریستورانوں میں مبینہ طور پر کمپیوٹر نظام نے کام چھوڑ دیا جس کی وجہ سے لوگ کھانا آرڈر نہ کر سکے۔
جمعے کی صبح برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جاپان کے صارفین نے سوشل میڈیا کے ذریعے فاسٹ فوڈ کمپنی سے کھانا خریدنے کی کوشش میں مسائل کی شکایت کی۔
کچھ گاہکوں کا کہنا تھا کہ ریستوران صرف نقد رقم لے رہے ہیں اور یہ کہ آرڈر ہاتھ سے کاغذ پر لکھے جا رہے ہیں۔
دوسرے لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے کھانا آرڈر کرنے کے لیے میکڈونلڈز ایپ استعمال کی لیکن عملی طور پر کھانا آرڈر کرنے میں ناکام رہے۔
میک ڈونلڈز کا کہنا ہے کہ وہ اس مسئلے سے آگاہ ہے اور اسے ٹھیک کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ فوڈ چین کا کہنا تھا کہ مسائل کا تعلق سائبر حملے سے نہیں ہے۔
فوڈ کمپنی نے جاپان میں سوشل میڈیا پر صارفین سے معذرت کی اور کہا کہ انہیں مسائل حل میں ’کچھ دیر‘ اننتظار کرنا ہو گا۔ کمپنی نے مسائل کو ’سسٹم کی خرابی‘ کا نتیجہ قرار دیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
برطانیہ میں متعدد صارفین نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ان کے علاقے میں میکڈونلڈز بند ہیں اس کے باجود وہ کمپنی کی ایپ کے ذریعے آرڈر کرنے کے قابل تھے۔
میکڈونلڈز کے ترجمان کے مطابق: ’ہم ٹیکنالوجی میں خرابی سے آگاہ ہیں جس نے ہمارے ریستورانوں کو متاثر کیا۔‘
’برطانیہ اور آئرلینڈ میں مسئلہ اب حل ہو چکا ہے۔ ہم صبر کرنے پر کسٹمرز کے شکرگزار ہیں اور جس مشکل کا انہیں سامنا کرنا پڑا اس پر معذرت خواہ ہیں۔‘
’مسئلے کا تعلق سائبر سکیورٹی کے ساتھ نہیں ہے۔‘
اخبار ڈیلی میل کے مطابق میکڈونلڈز آسٹریلیا کے ترجمان نے کہا کہ فوڈ چین ’ٹیکنالوجی میں اس تعطل سے آگاہ ہے‘ جو اس وقت سٹورز کو متاثر کر رہا ہے۔
رپورٹ کی تیاری میں خبر رساں اداروں سے اضافی مدد لی گئی ہے۔
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔
© The Independent