مصری پائلٹ کی دوران پرواز موت

پائلٹ کی موت کی خبر جہاز کے اندر لاؤڈ سیپکر پر سنائی گئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

یہ حادثہ تب پیش آیا جب کپتان حسن یوسف عدس نیسما ایئر لائن کی پرواز نمبر این ای 130 کو آپریٹ کر رہے تھے (ایجیپٹ انڈپینڈنٹ)

ایک مصری پائلٹ کی قاہرہ سے طائف پرواز کے دوران موت واقع ہو گئی۔

جہاز کے اندر ان کے موت کی خبر سنائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے مصری پائلٹ کی موت کے حوالے سے کہا کہ کپتان حسن یوسف عدس کی موت طبی نوعیت کی تھی۔

اعلان کے بعد جہاز نے جدہ ایئر پورٹ پر فوری لینڈنگ کی۔

ان کی موت کا اعلان معاون پائلٹ نے جہاز کے لاؤڈ سپیکر سے کیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اعلان میں معاون پائلٹ نے کہا: ’ہم پرواز کا رخ جدہ میں شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے کی جانب موڑنے پر معذرت خواہ ہیں، یہ میرے بھائی اور دوست جہاز کے پائلٹ کپتان حسن کی موت کے باعث ہوا۔‘

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جان سے جانے والے پائلٹ نے سکائی وژن ایئر لائن کے لیے بھی کام کیا تھا۔

یہ حادثہ تب پیش آیا جب کپتان نیسما ایئر لائن کی پرواز نمبر این ای 130 کو آپریٹ کر رہے تھے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا