فیفا انسٹاگرام: میسی کی ویڈیو پر ’آ تینوں موج کراواں‘ گانے پر پاکستانیوں کے تبصرے

پاکستانی فٹ بال شائقین کی خوشی اس وقت دوبالا ہوگئی جب فیفا کے آفیشل سوشل میڈیا پیجز پر فٹ بال سٹار لیونل میسی کو اردو میں سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔

ارجنٹینا کے سٹار فٹ بالر لیونل میسی نے 24 جون 2024 کو اپنی 37ویں سالگرہ منائی (فیفا ورلڈکپ آفیشل فیس بک پیج)

ارجنٹینا کے سٹار فٹ بالر لیونل میسی 24 جون کو 37 برس کے ہوئے، جس پر دنیا بھر سے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔

پاکستان میں بھی لیونل میسی کے مداح بڑی تعداد میں موجود ہیں، جن کی خوشی اس وقت دوبالا ہوگئی جب فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے آفیشل سوشل میڈیا پیجز پر لیونل میسی کو اردو میں سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔

فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل فیس بک پیج پر لیونل میسی کی تصویر کے ساتھ لکھا گیا: ’جُگ جُگ جیو لیو میسی! سالگرہ مبارک!‘

اس پوسٹ پر لوگوں نے مختلف انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

کسی نے اردو پر فخر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے‘ تو کسی نے اردو میں پوسٹ ہونے پر حیرانی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اویس مظہر نامی صارف تو شک میں مبتلا ہوگئے کہ شاید فیفا کا پیج ’کسی پاکستانی نے ہیک کر لیا ہے۔‘

کچھ لوگ کمنٹس باکس میں پوچھتے رہے کہ ایڈمن پاکستان کے کس علاقے سے تعلق رکھتا ہے۔

سفیاد جدون نے لکھا:’ میرے خیال میں پیج ایڈمن کا تعلق کراچی کے علاقے کورنگی سے ہے۔ ‘

پہلے تو دنیا بھر میں استعمال ہونے والے پاکستان میں بنے فٹ بال مشہور تھے مگر گذشتہ کچھ عرصے سے پاکستانی فٹ بال ٹیم بھی زیر بحث ہے۔

گذشتہ ماہ پہلی مرتبہ سعودی فٹ بال ٹیم نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کا میچ کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا، جو پاکستان فٹ بال ٹیم کے لیے بڑی بات تھی۔

صرف فیس بک ہی نہیں فیفا ورلڈ کپ کے انسٹاگرام پیج پر بھی اردو کا ’جادو‘  دکھائی دیا۔

انسٹا گرام پر صرف پوسٹ ہی اردو میں نہ تھی بلکہ میسی کے شانداز گولز اور معروف پاکستانی گلوکار عارف لوہار کے گانے ’آ تینوں موج کراواں‘کے فیوژن نے بھی پاکستانیوں کو حیران کر دیا۔

عدیل چوہدری نے انسٹا پوسٹ پر اپنے تبصرے میں حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: ’میں سمجھا یہ کوئی میم فین پیج ہے۔‘

ایک صارف نے لکھ: ’کیا میں کوئی خواب دیکھ رہا ہوں؟ میسی کی ویڈیو پر عارف لوہار کا گانا؟‘

فیس بک اور انسٹا گرام پر کچھ لوگوں نے یہ تبصرے بھی کیے کہ یہ پوسٹ صرف پاکسستان میں ہی دیکھی جاسکتی ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل