عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی

عمر ایوب نے ایکس پر اپنا استعفیٰ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ قومی اسمبلی میں بطور اپوزیشن لیڈر اپنے کردار پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب تقریر کرتے ہوئے (عمر ایوب/فیس بک)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے جمعرات کو پارٹی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

 
اس بات کا اعلان انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کیا۔ عمر ایوب خان نے کہا کہ ’میں عمران خان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے بطور سیکٹریٹری جنرل پی ٹی آئی میرا استعفیٰ قبول کیا تاکہ میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اپنے کردار پر توجہ دے سکوں۔‘
 
انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ ’میں نے 22 جون، 2024 کو اپنا استعفیٰ ایک خط کی صورت میں عمران خان اور چیئرمین بیریسٹر گوہر علی خان کو بھیج دیا تھا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں  نے اپنی اسی ایکس پوسٹ کے ساتھ اپنے استعفے کی کاپی بھی شیئر کی ہے۔

اپنے استعفے کے حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ ’سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے آج (جمعرات ) کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے دوران میرا پیغام دیا۔‘
 
’آئندہ دنوں میں عمران خان صاحب کی ہدایات پر پی ٹی آئی کے تنظیمی ڈھانچے میں مزید تبدیلیاں کی جائیں گی۔‘

انہوں نے اپنے بیان کے آخر میں کہا: ’میں پی ٹی آئی فیملی کے تمام ارکان، ارکان پارلیمان اور پاٹی عہدے داروں، جنہوں نے عمران خان صاحب اور پی ٹی آئی کے لیے بہادری سے انتھٹ مہنت کی، شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘
whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی سیاست