رونالڈو بیٹے سے میچ کھیلنے تک میدان میں رہنے کے لیے پرعزم

یہ کوئی راز نہیں ہے کہ کرسٹیانو جونیئر جو النصر کی جونئیر ٹیم میں کھیلتے ہیں بھی اپنے والد کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں۔

26 مئی2018) کرسٹیانو رونالڈو اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز اور اپنے بیٹے کرسٹیانو جونیئر کے ساتھ یوکرین کے شہر کیئف کے ولمپک اسٹیڈیم میں لیورپول اور ریال میڈرڈ کے درمیان یوئیفا چیمپیئنز لیگ فائنل میچ جیتنے کے بعد پوز دے رہے ہیں (سرگئی سوپنسکی / اے ایف پی)

جووینٹس، چیلسی اور رومانیہ کی قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی ایڈریان موٹو نے تصدیق کی ہے کہ النصر اور پرتگالی قومی ٹیم کے سٹار کرسٹیانو رونالڈو اس وقت تک کھیلتے رہیں گے جب تک کہ وہ اپنے بیٹے کرسٹیانو جونیئر کے ساتھ کوئی آفیشل میچ نہیں کھیلتے۔

رونالڈو گذشتہ سال کے آغاز سے سعودی عرب کے النصر کلب ساتھ کھیل رہے ہیں۔ وہ گذشتہ سیزن میں سعودی عرب میں 35 گول کر کے ٹاپ سکورر کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انگلینڈ، اٹلی اور فرانس میں تجربات رکھنے والے موٹو نے رومانیہ کے پلیٹ فارم ’ایم سپورٹ‘ کو بتایا کہ رونالڈو اب کم از کم ایک میچ میں اپنے بیٹے کے ساتھ کھیلنے کے لیے پرعزم ہیں۔ یہی چیز انہیں اب تک میدان میں رکھے ہوئے ہے۔

یہ کوئی راز نہیں ہے کہ کرسٹیانو جونیئر جو النصر کی جونئیر ٹیم میں کھیلتے ہیں بھی اپنے والد کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں۔ رونالڈو نے بھی ایک پچھلے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ’میرا بیٹا مجھ سے کہتا ہے ریٹائر نہ ہوں، چند سال انتظار کریں جب تک کہ ہم ساتھ کھیلیں۔‘

رونالڈو نے جو کہ جمعے کو فرانس سے پنالٹیز پر ہارنے سے قبل پرتگال کے ساتھ یورپین کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچے تھے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی آخری یورپی چیمپئن شپ قومی ٹیم کے ساتھ کھیلی۔

اس سے قبل فرینکفرٹ ایرینا میں گذشتہ دنوں ہزاروں شائقین کے سامنے کرسٹیانو رونالڈو کے آنسو اس وقت خوشی میں بدل گئے جب سلووینیا کے خلاف اہم میچ کے ایکسٹرا ٹائم میں پرتگالی کپتان گول کرنے میں ناکام رہے لیکن گول کیپر ڈیاگو کوسٹا کی جانب سے شوٹ آؤٹ میں تین پنالٹی بچانے سے ٹیم یورو کپ 2024 کے کواٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئی۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جرمن شہر فرینکفرٹ میں کھیلے گئے لیگ مرحلے کا آخری میچ کافی سنسنی خیز رہا، جہاں پرتگال اور سلووینیا مقررہ وقت میں کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال