پاکستان میں فلور ملز کی ہڑتال، آٹے کی سپلائی بند

فلور ملز ایسوسی ایشن پاکستان کا مطالبہ ہے کہ حکومت ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کو واپس لے جبکہ ہڑتال کے سبب مارکیٹ میں آٹے کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

لاہور میں 29 اگست، 2009 کو خواتین چینی کی خریداری کر رہی ہیں (اے ایف پی/عارف علی)

فلور ملز ایسوسی ایشن پاکستان نے حکومت کی جانب سے عائد ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف آج (بروز جمعرات) سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا کے مطابق آج سے ’آٹے کی پیکنگ اور ترسیل مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔ وزیر خوراک کو مطالبات پیش کر دیے گئے ہیں اور جب تک یہ ٹیکس واپس نہیں لیا جاتا، ہڑتال ختم نہیں ہوگی۔‘

ہڑتال کے باعث ملک بھر میں آٹے کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جبکہ حکومت نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطالبات ماننے سے صاف انکار کر دیا۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ملک بھر کی فلور ملز سے جمعرات سے آٹے کی سپلائی مارکیٹ میں نہیں ہو گی۔ ’حکومت کے آٹے پر ٹیکس کے نفاذ سے تھیلے کی قیمت میں 200 روپے تک اضافہ ہو جائے گا۔ جس سےغریب آدمی کے لیے آٹے کی قیمت میں 10 روپے فی کلو تک اضافہ نا قابل برداشت ہو گا۔ حکومت فوری طور پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ واپس لے۔‘

عاصم رضا نے کہا کہ ’ٹیکسز کا نفاذ رہا تو ہم ملز نہیں چلا سکیں گے۔ ہم ایف بی آر کے ودہولڈنگ ٹیکس کلیکشن ایجنٹ نہیں بنیں گے۔ ٹیکس جمع کرنا حکومت کا کام ہے، ہمارا نہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید کہا کہ 10 جولائی کو گندم کی واشنگ روکی گئی اور اب ہڑتال کی جا رہی ہے۔ عاصم رضا کے مطابق: ’وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے فلور ملز ایسوسی ایشن سے رابطہ کیا تو ان کے سامنے مطالبات رکھ دیے لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا۔ ہم عوام کی مشکلات میں اضافہ نہیں کرنا چاہتے۔‘ 

دوسری جانب نان بائی ایسوسی ایسویس ایشن کے نمائندگان نے وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین سے ملاقات کے دوران یقین دہانی کروائی کہ ماہ محرم میں روٹی و نان کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ 

فلور ملز کی ہڑتال سے روٹی کے مقرر کردہ نرخوں پر فرق پڑنے سے متعلق نان بائی نمائندوں نےکہا کہ وہ مقدس مہینے میں عوام کو کسی مشکل سے گزارنے کے حق میں نہیں ہیں۔ 

صوبائی وزیر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق بلال یاسین نے فلور ملز مالکان سے محرم کے احترام میں ہڑتال موخر کرنے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’عوام کو سستے داموں روٹی کی فراہمی میں ایسوسی ایشن کا کردار مثبت ہے۔‘

آٹا پیکجنگ کے قوانین میں تبدیلی

بدھ کو پنجاب میں فروخت ہونے والے آٹا پیکجنگ کے قوانین میں تبدیلی کی گئی تھی، جس میں محکمہ خوراک پنجاب نے آٹا پیکنگ کے نئے رنگوں، وزن اور لیبلنگ کے بارے نوٹیفکیشن جاری کیا تھ

اس نوٹیفکیشن کے مطابق عام آٹا، فورٹیفائیڈ آٹا، میدہ اور سوجی کو مختلف رنگوں کے تھیلوں میں پیک کیا جائے گا۔

نئے اعلامیے کے مطابق پرنٹ شدہ تھیلوں پر پروڈکٹ کا نام، اجزا، ٹریڈ مارک، مینوفیکچرر کا نام اور پتہ درج ہونا چاہیے۔ تھیلے کا وزن، لوگو، کوڈ نمبر، تاریخ میعاد اور لائسنس نمبر بھی درج کرنا لازم ہوگا۔

نئے قوانین کے اطلاق کے لیے انڈسٹری کو 15 دن کا وقت دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سیکرٹری خوراک پنجاب معظم اقبال سپرا نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ ’فائن میدہ 20 کلوگرام کے تھیلوں میں بھی مارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہے۔ عام آدمی کے لیے میدے اور آٹے کے تھیلوں میں فرق کرنا قدرے مشکل تھا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’محکمہ خوراک پنجاب فورٹیفائیڈ آٹے کے استعمال کے بارے میں آگاہی مہم بھی شروع کرے گا۔ خواتین اور بچوں کے لیے آئرن، زنک اور دیگر وٹامنز سے بھرپور آٹے کا استعمال مفید ثابت ہو گا جبکہ تھیلوں پر لیبلنگ اور آٹے کے معیار کی نگران پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ ہوگی۔‘ 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی معیشت