کوک سٹوڈیو کے ’بلاک بسٹر‘ کے ساتھ ایم باپے کی انٹری

فرانسیسی فٹ بال سٹار کیلیئن ایم باپے کی ’بلاک بسٹر‘ انٹری کی ویڈیو فیفا کے آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی، جس کے لیے کوک سٹوڈیو کے سیزن 15 کے مشہور گانے ’بلاک بسٹر‘ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

فرانسیسی فٹ بال سٹار کیلیئن ایم باپے (ایم باپے انسٹاگرام اکاؤنٹ)

پاکستانی گلوکاروں کے بہت سے گانوں کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے اور اب ایک اور پاکستانی گانے کا جادو فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا پر چھایا ہوا ہے۔

فرانسیسی فٹ بال سٹار کیلیئن ایم باپے کی ’بلاک بسٹر‘ انٹری کی ویڈیو بدھ کو فیفا کے آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی، جس کے لیے کوک سٹوڈیو کے سیزن 15 کے مشہور گانے ’بلاک بسٹر‘ کا انتخاب کیا  گیا۔

@fifaworldcup

Mbappe's "BLOCKBUSTER” entry

original sound - thequickstyle

پاکستان میں جہاں کوک سٹوڈیو کے مداح موجود ہیں، وہیں ایم باپے کے مداح بھی بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں، جن کی خوشی فیفا کی اس پوسٹ سے دوبالا ہو گئی۔

فیفا کی پوسٹ پر ایک صارف نے پاکستان کی موسیقی دنیا بھر میں ٹرینڈ کرنے کی خوشی کا اظہار کیا۔

عبداللہ نامی صارف نے فیفا سے رونالڈو کی ویڈیو پر چاہت فتح علی خان کے گانے ’بدو بدی‘ کی فرمائش کر ڈالی۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ فخر کا مقام ہے، ’ پاکستانی ٹیم فیفا جائے یا نہ جائے لیکن گانا چلا گیا۔‘

حسیب نامی صارف نے کہا کہ ’فیفا پاکستان کو اچھی طرح جانتا ہے کیونکہ پاکستان ہی ہر جگہ فٹ بال بنا کر دیتا ہے۔ فیفا ورلڈ کپ میں بھی۔‘

کوک سٹوڈیو سیزن 15 کا گانا ’بلاک بسٹر‘ عمیر بٹ، فارس شفیع اور گڑوی گروپ کی خواتین نے گایا ہے۔

25  مئی کو ریلیز کیے جانے والے اس ہپ ہاپ گانے کو اب تک یوٹیوب پر 19 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

اس سے قبل 24 جون کو ارجنٹینا کے سٹار فٹ بالر لیونل میسی کی 37 ویں سالگرہ پر بھی پاکستانی مداحوں کو ایک تحفہ ملا تھا، جب فیفا کے آفیشل سوشل میڈیا پیجز پر انہیں اردو میں سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے عارف لوہاری کا گانا ’آ تینوں موج کراواں‘ لگایا گیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ