مائیکروسافٹ سسٹم میں خرابی: کمپیوٹرز پر ’موت کی نیلی سکرین‘ نمودار

دنیا کے کئی ممالک میں کمپیوٹرز کو خرابی کا سامنا کرنے کے بعد پروازیں منسوخ کرنا پڑیں جبکہ ٹی وی اور بینکوں کا نظام بھی متاثر ہوا۔

19 جولائی، 2024 کی اس تصویر میں ہانگ کانگ کے ہوائی اڈے پر مسافر عالمی سائبر مسائل کے بعد انتظار کر رہے ہیں(اے ایف پی)

کمپیوٹر کی بڑی خرابی کی وجہ سے پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ ٹیلی ویژن نشریات کو آن لائن منتقل کرنا پڑا۔

مائیکروسافٹ ونڈوز استعمال کرنے والے کمپیوٹروں نے ’بلیو سکرین آف ڈیتھ‘ کی غلطی دکھانا شروع کردی جس نے انہیں ناقابل استعمال بنا دیا۔ ایسا کیوں ہوا یہ واضح نہیں۔

اس صورت حال کی وجہ سے دنیا کی کئی بڑی کمپنیوں بشمول فضائی کمپنیوں، ٹی وی سٹیشنز اور بینکوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سائبر سکیورٹی کمپنیوں کے مطابق دنیا بھر میں مسائل درپیش ہیں۔ یہ مسئلہ سائبر سکیورٹی اپ ڈیٹ کے بریک ہونے سے متعلق معلوم ہوتا ہے جس نے کمپیوٹروں کو کام کرنے سے روک دیا۔

سکائی نیوز آف لائن ہو چکا ہے۔ ہوائی اڈے پروازوں کو چیک کرنے کے قابل نہیں رہے۔ ریلوے نظام میں خلل پڑا ہے اور بینکوں نے متنبہ کیا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ صارفین ادائیگیاں کرنے کے قابل نہ ہوں۔

ٹریکنگ ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے ڈیلٹا ایئرلائنز، ویزا، ماسٹر کارڈ، لوئیڈز بینک، سینٹنڈر، ایمازون، ریان ایئر، سکائی نیوز، لاڈبروکس، بی ٹی اور مائیکروسافٹ ٹیمز جیسی بڑی کمپنیوں میں کام بند ہونے اور دوسرے مسائل ریکارڈ کیے ہیں۔

یہ واضح نہیں کہ ان سب کا تعلق کمپیوٹروں کے مسئلے سے ہے یا نہیں۔

شہری ہوابازی کے وفاقی ادارے کے مطابق ڈیلٹا، یونائیٹڈ اور امریکن ایئرلائنز کے طیارے امریکہ میں گراؤنڈ کر دیے گئے جبکہ دنیا بھر میں فلائٹس اور ٹرین آپریٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
برطانیہ کی سب سے مصروف ریل کمپنی گوویہ ٹیمزلنک جس کی سدرن، ٹیمزلنک، گیٹ وِک ایکسپریس اور گریٹ ناردرن سروسز لندن سے مختلف لنکس پر چلتی ہیں، کا کہنا ہے کہ اسے ’بڑے پیمانے پر آئی ٹی کے مسائل‘ کا سامنا ہے۔

ریان ایئر نے کہا کہ ’یہ عالمی سطح پر تھرڈ پارٹی آئی ٹی مسائل‘ ہیں۔ کمپنی نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ اپنی پرواز سے ’کم از کم تین گھنٹے پہلے‘ ہوائی اڈے پر پہنچیں۔

یہاں تک کہ لندن سٹاک ایکسچینج کو بھی تعطل کا سامنا کرنا پڑا اور سٹاک مارکیٹوں میں بندش کی وجہ سے گراوٹ آئی۔

ایف ٹی ایس ای 100 میں 0.8 فیصد کی کمی آئی، بظاہر سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ اگر طویل عرصے تک بندش جاری رہی تو ممکنہ مالی مضمرات کا خدشہ ہے۔

ان کا کہنا تھا ’ہم اس وقت اپنے پورے نیٹ ورک میں بڑے پیمانے پر آئی ٹی کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔‘

اس کا مطلب یہ ہے کہ ٹرینوں کو مختصر نوٹس پر منسوخ کیا جا سکتا ہے جبکہ مسافروں کو فوری طور پر معلومات حاصل کرنے میں دشواری ہو گی۔

سکائی نیوز پر ناظرین کو ایرر کا پیغام دکھایا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کی نشریات بند ہو گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ’ہم نشریات میں خلل پر معذرت خواہ ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ جلد ہی سکائی نیوز کی نشریات بحال ہو جائیں گی۔‘

ایسا لگتا ہے کہ یہ مسئلہ سائبر سکیورٹی کمپنی کراؤڈ سٹرائیک میں پیدا ہونے والی خرابی سے متعلق ہے جس نے ہو سکتا ہے کہ مسئلے کے بارے میں اپ ڈیٹ جاری کی ہو۔

کمپنی نے صبح کہا کہ مسئلے کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ کمپنی نے اپ ڈیٹ واپس لے لیا ہے لیکن وہ کمپیوٹر جو متاثر ہو چکے تھے لگتا ہے کہ وہ ٹھیک نہیں ہوئے۔

سائبر سکیورٹی کمپنی کے ریڈاِٹ تھریڈ پر نمائندوں نے بتایا کہ اپ ڈیٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد کمپیوٹر دوبارہ چلانے سے مسئلہ حل کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 اس کے لیے ضروری ہے کہ ایڈمنسٹریٹرز کو کمپیوٹر تک رسائی حاصل ہو تاہم ہو سکتا ہے کہ وہ کمپیوٹر ٹھیک نہ ہوں جو ریموٹ استعمال میں ہیں۔

کراؤڈ سٹرائیک نے ایکس (سابق ٹوئٹر) نے ایکس پر کہا کہ اس نے اس مسئلے کا حل تلاش کرلیا ہے۔ کمپنی نے خاص طور پر کہا کہ یہ سائبر حملے کا نتیجہ نہیں تھا۔

کمپنی کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو جارج کرٹز نے لکھا کہ ’کراؤڈ سٹرائیک ونڈوز ہوسٹس کے لیے ایک ہی کنٹنٹ میں اپ ڈیٹ میں پائے جانے والے نقص سے متاثرہ صارفین کے ساتھ فعال طور پر کام کر رہا ہے۔ میک اور لینکس استعمال کرنے والے کمپیوٹر متاثر نہیں ہوتے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’یہ کوئی سکیورٹی واقعہ یا سائبر حملہ نہیں ہے۔ اس مسئلے کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ اسے الگ تھلگ کردیا گیا ہے اور اس کا حل تلاش کر لیا گیا ہے۔‘

’ہم تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے صارفین کو سپورٹ پورٹل پر بھیجتے ہیں اور اپنی ویب سائٹ پر مکمل اور مسلسل اپ ڈیٹس فراہم کرتے رہیں گے۔

ہم مزید سفارش کرتے ہیں کہ تنظیمیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ باضابطہ ذرائع کے توسط سے کراؤڈ سٹرائیک کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کریں۔

’ہماری ٹیم کراؤڈ سٹرائیک صارفین کے تحفظ اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے.‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی