ایک ماں نے عدالت میں بلکتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ اس نے اپنے دو نو عمر بیٹوں کو قتل کیا جب کہ چار بیٹوں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی۔
35 سالہ سارہ براس کو اپنے 13 سالہ بیٹے ٹرسٹن اور چودہ سالہ بیٹے بلیک براس کے قتل کے اعتراف جرم کے بعد ایک سے زیادہ بار عمر قید کی سزا کا سامنا ہے۔ جمعے کو برطانیہ میں شیفیلڈ کی کراؤن کورٹ میں سارہ نے اپنے چھ بچوں کو قتل کرنے کی سازش کا بھی اعتراف کیا جن میں ٹرسٹن اور بلیک شامل تھے۔ انہوں نے پانچ بار اقدام قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا۔
اقدام قتل کے یہ الزامات مقتولین بلیک اور ٹرسٹن سمیت چار بچوں سے متعلق ہیں۔ ان کے خاندان کے ایک فرد برینڈن مچین نے بھی ان الزامات کا اعتراف کیا ہے۔
جج جیرمی رچرڈسن کیو سی نے انہیں بتایا کہ ’میرے الفاظ اپنے جرم کی سنگینی کو بیان نہیں کر سکتے۔ جو جرم آپ نے کیے ہیں وہ اپنی سنگینی کو گواہی خود دے رہے ہیں۔ دو بچوں کا قتل بہت سنگین ہے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
’ یہ چار بچوں کے قتل کی کوشش اور دو بچوں کے قتل کی سازش تھی۔ یہ جرم بہت سنگین ہیں۔ مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ دونوں کو ایک سے زیادہ بار عمر قید ہو گی۔ یہ جج پر منحصر کرتا ہے کہ یہ سزا پوری زندگی کی بھی ہو سکتی ہے۔‘
عدالت میں اس بارے میں کوئی تفصیلات نہیں دی گئی کہ اس سال 24 اور 25 مئی کو شیفیلڈ کے علاقے شائرگرین میں ان بچوں پر کیا گزری تھی۔
اسی سال شروع کی جانے والی تفتیش کے بعد جنوبی یارک شائر پولیس نے دونوں بچوں کے قتل کی وجوہات کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ کورٹ میں بتایا گیا کہ ان تمام بچوں کی عمر 13 سال سے کم ہے۔ الزامات کے مطابق 14 مئی سے 20 مئی کے درمیان چھ بچوں کے قتل کی سازش کی گئی اور دو بچوں کو 24 مئی کو قتل کیا گیا۔
بچوں کو قتل کرنے کی یہ کوشش ٹرسٹن اور بلیک اور دو بچوں جن کا نام نہیں بتایا جا سکتا کو 23 مئی کو کی گئی۔
اس جوڑے نے انہی بچوں میں سے ایک کو 24 مئی کو قتل کرنے کی کوشش بھی کی۔
گریگ ہاوس روڈ کی سارہ براس اور برنگریو روڈ کے مچین دونوں کو ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔ ان دونوں کو سزا 12 نومبر کو سنائی جائے گی۔
24 مئی کی صبح ائیر ایمبولینس اور طبی عملے کے بعد ایک نیم آباد گھر میں پولیس کو بلایا گیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق اس ’ ایک بڑا واقعہ‘ ہوا ہے لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ وہاں کیا ہوا تھا۔
ٹرسٹن اور بلیک کی آخری رسومات میں سینکڑوں سوگواروں نے شرکت کی تھی۔ دونوں بچوں کی آخری رسومات گرینو سائڈ کے علاقے میں ادا کی گئیں۔ انہیں ایک تابوت میں تین سو موٹر سائیکلوں اور دو لیمبرگینی کاروں کے اعزازی پروٹوکول میں اس مقام تک لایا گیا تھا۔
ایک اپیل کے بعد موٹرسائیکل چلانے والے بہت سے لوگ اس میں شامل ہوئے تھے۔ اپیل میں کہا گیا تھا کہ دونوں مقتول بچوں کو گاڑیوں اور بائیکس بہت پسند تھیں۔
اس رپورٹ میں پریس ایسوسی ایشن کی معاونت شامل ہے۔