چمن میں تاج روڈ پر ہونے والے دھماکے میں جمعیت علما اسلام (ف) کے صوبائی رہنما مولانا محمد حنیف سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ دھماکے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔
مولانا محمد حنیف زخمی حالت میں کوئٹہ منتقل کیے جا رہے تھے لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ راستے ہی میں دم توڑ گئے۔
جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے مولانا محمد حنیف کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا نیز دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق موٹرسائیکل مولانا محمد حنیف کے دفتر کے باہر کھڑی تھی، اُن کے دفتر سے باہر نکلتے ہی دھماکا ہوا اور دھماکے کے بعد قریب کھڑی ایک گاڑی میں آگ لگ گئی۔
دھماکے کی نوعیت اس قدر شدید تھی کہ متعدد دفاتر، دکانوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ تاج روڈ پر مختلف سیاسی جماعتوں اور میڈیا کے دفاتر بھی ہیں۔