پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ رہے گی، یہ جہاد ہے: وزیر اعظم

وزیراعظم نے کہا کہ اچھا وقت بھی آتا ہے اور برا وقت بھی آتا ہے، برے وقت میں مایوس نہیں ہونا کیونکہ کشمیر کے لوگ آپ کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد امریکہ سے وطن واپسی پر ایئرپورٹ پہنچتے ہی پارٹی کارکنان سے خطاب کیا اور کہا کہ دنیا کشمیریوں کے ساتھ ہو یا نہ ہو لیکن پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ رہے گی، یہ ایک جہاد ہے۔

عمران خان کے استقبال کے لیے وفاقی کابینہ کے وزرا، مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، اسد عمر و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

وزیراعظم پر پھول نچھاور کیے گئے اور ان کے لیے نعرے بھی لگائے گئے۔ ایئرپورٹ پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ پیش کرنے کی ہمت کے لیے دعا کرنے پر میں پوری قوم اور خاص طور پر اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کا شکر گزار ہوں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ دنیا کشمیریوں کے ساتھ ہو یا نہ ہو لیکن پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ ہیں، یہ ایک جہاد ہے، ہم ان کے ساتھ اس لیے کھڑے ہیں کیونکہ ہمیں اللہ تعالیٰ کو خوش کرنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اچھا وقت بھی آتا ہے اور برا وقت بھی آتا ہے، برے وقت میں مایوس نہیں ہونا کیونکہ کشمیر کے لوگ آپ کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب تک پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں تب تک کشمیر کے لوگ اپنی جدوجہد کرتے رہیں گے اور وہ ایک دن اپنی آزادی جیتیں گے۔

عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد براستہ جدہ وطن واپس پہنچے ہیں۔ وزیراعظم 21 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچے تھے۔ عمران خان نے مسئلہ کشمیر، اسلامو فوبیا، منی لانڈرنگ اور موسمیاتی تبدیلی پر اپنا موقف دنیا کے سامنے پیش کیا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان