پیرس اولمپکس: ارشد ندیم جیولین کے فائنل مرحلے میں

ارشد ندیم نے اولمپکس میں 86.59 میٹر تھرو کی اور فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ اس وقت وہ گروپ بی میں تیسرے نمبر پہ ہیں جب کہ انڈیا کے نیرج چوپڑا 89.34 میٹر کے ساتھ پہلے نمبر پہ ہیں۔

پاکستان کے ارشد ندیم چھ اگست 2024 کو پیرس کے شمال میں سینٹ ڈینس میں اسٹیڈ ڈی فرانس میں پیرس 2024 اولمپک گیمز میں ایتھلیٹکس ایونٹ کے مردوں کے جیولن تھرو کوالیفکیشن میں حصہ لے رہے ہیں (بین اسٹینسال/ اے ایف پی)

پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کے جیولن تھرور ارشد ندیم نے منگل کو فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ارشد ندیم نے اولمپکس میں 86.59 میٹر تھرو کی اور فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ اس وقت وہ گروپ بی میں تیسرے نمبر پہ ہیں جب کہ انڈیا کے نیرج چوپڑا 89.34 میٹر کے ساتھ پہلے نمبر پہ ہیں۔

پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کا فائنل آٹھ اگست کو ہوگا۔

جیولن تھرو کوالی فکیشن راؤنڈ میں ارشد ندیم کو فائنل میں جگہ بنانے کے لیے کم از کم 84 میٹر کی تھرو کرنا تھی جب کہ انہوں نے پہلی بار میں ہی 86.59 میٹر کی تھرو کر کے کوالیفائی کر لیا۔ یہ ارشد ندیم کا اولمپکس میں مسلسل دوسرا فائنل ہے۔ اس سے قبل ٹوکیو اولمپکس میں ارشد ندیم پانچویں پوزیشن پر رہے تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جیولن تھرو کے مقابلوں میں گروپ اے سے 4 کھلاڑیوں نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا، جرمنی کے جولین ویبر 87.76 میٹر کی تھرو کی اور وہ پہلے نمبر پر رہے، کینیا کے جولیس ییگو 85.97 میٹر کی تھرو کی۔

پیرس اولمپکس میں پاکستان کے پاس اگر کوئی پوزیشن یا میڈل لینے کا چانس بچا ہے تو وہ ارشد ندیم ہیں، باقی پاکستانی ایتھلیٹس اس وقت تمام مقابلوں کی فہرست سے باہر ہیں جبکہ 1992 سے اب تک پاکستان نے اولمپکس میں کوئی تمغہ نہیں جیتا۔

ارشد ندیم 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے تاہم 2023 کے عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں وہ بھارت کے نیرج چوپڑا کو شکست دینے میں ناکام رہے اور چاندی کا تمغہ لائے تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل