ڈیزائنر ہینڈ بیگ سیٹ کے نیچے نہ رکھنے پر خاتون کو پرواز سے اتار دیا گیا

ایک چینی خاتون کو اس وقت پرواز سے اتار دیا گیا جب انہوں نے اپنا ڈیزائنر ہینڈ بیگ سامنے والی سیٹ کے نیچے رکھنے سے انکار کر دیا۔

وسطی فرانس میں 22 فروری 2022 کو شوروم کے افتتاح کے دوران ایک کاریگر بیگ پر کام کر رہی ہیں (گلامی سواں / اے ایف پی)

ایک چینی خاتون کو اس وقت پرواز سے اتار دیا گیا جب انہوں نے اپنا ڈیزائنر ہینڈ بیگ سامنے والی سیٹ کے نیچے رکھنے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے ایک گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے رپورٹ کیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ڈاؤین پر ایک ساتھی مسافر نے، جو نام پوشیدہ رکھنا چاہتی تھیں، اس پورے واقعے کی ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں خاتون اور فلائٹ عملے کے درمیان کئی بار کی گفتگو تھی۔

مسافر نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ خاتون نے اپنا لوئی ویٹاں ہینڈ بیگ ٹیک آف کے لیے سامنے والی سیٹ کے نیچے رکھنے سے انکار کر دیا اور اسے اپنے ساتھ سیٹ پر رکھنے پر اصرار کیا۔

یہ واقعہ 10 اگست کو جنوب مغربی چین کے چانگنگ شہر سے ایک پرواز پر پیش آیا۔

جب خاتون کو اتارا گیا تو پرواز کو بورڈنگ گیٹ پر واپس جانا پڑا جس کی وجہ سے ایک گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔ اس تاخیر سے دیگر پروازوں میں بھی خلل پڑا۔

ہوائی جہاز کے مسافروں سے ہمیشہ درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے بیگ اوور ہیڈ سٹوریج کمپارٹمنٹس میں یا سامنے والی سیٹوں کے نیچے رکھیں کیونکہ کوئی بھی چیز جو پرواز یا نکالنے کے وقت ایک پروجیکٹل بن سکتی ہے یا فرار کے راستے کو روک سکتی ہے وہ ایک حفاظتی خطرہ ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایک ڈاؤین صارف نے پوچھا، ’فلائٹ اٹینڈنٹ ان کا ہینڈ بیگ رکھنے کے لیے انہیں ایک بیگ پیش کر سکتی تھیں۔ کیا واقعی ایک گھنٹہ ضائع کرنا اور انہیں جہاز سے اتارنا ضروری تھا؟

ایک اور نے کہا، ’فلائٹ اٹینڈنٹ نے بلاوجہ قاعدے پر زور نہیں دیا۔ خاتون کو بیگ کی بجائے اپنی اور دیگر مسافروں کی حفاظت کو اہمیت دینی چاہیے تھی۔‘

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جب خاتون کو جہاز سے باہر نکالا جا رہا ہے تو دیگر مسافر تالیاں بجا رہے تھے۔

گذشتہ سال نیو جرسی سے اٹلانٹا جانے والی ایک پرواز میں مسافروں نے ایک خاتون کو دوسرے مسافر سے لڑائی شروع کرنے کے بعد ہٹانے کے لیے ووٹنگ کی تھی۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا