’ہائی ٹمپریچر وارننگ‘: پی آئی اے حج پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی حج پرواز پی کے 839 کو جمعے کی شب ’ہائی ٹمپریچر وارننگ‘ کے باعث ریاض ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی، تاہم پی آئی اے ترجمان کے مطابق یہ وارننگ غلط ثابت ہوئی۔

30 مئی 2024 کی اس تصویر میں پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 839 سے سعودی عرب جانے والے پاکستانی عازمین حج طیارے سے اترتے ہوئے (ترجمان پی آئی اے)

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی حج پرواز پی کے 839 کو جمعے کی شب ’ہائی ٹمپریچر وارننگ‘ کے باعث ریاض ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی، تاہم پی آئی اے ترجمان کے مطابق یہ وارننگ غلط ثابت ہوئی۔

حج پرواز پی کے 839 جمعے کی رات 10 بجے کراچی سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق دوران پرواز طیارے کے کارگو کیبن میں ہائی ٹمپریچر کی وارننگ آئی، جس کے بعد پرواز کا رخ جدہ سے تبدیل کرکے اسے ریاض ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔

پی آئی اے ترجمان نے مزید بتایا کہ ’طیارے کی جانچ کے بعد ہائی ٹمپریچر وارننگ غلط ثابت ہوئی اور پرواز کو دوبارہ جدہ روانہ کردیا گیا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان سے حج پروازوں کی سعودی عرب روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستانی وزارت حج کے ترجمان عمر بٹ نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا تھا کہ 30 مئی تک 170 پروازوں سے 41 ہزار 477 عازمین حج سرکاری حج سکیم کے تحت سعودی عرب پہنچے ہیں جبکہ نجی حج سکیم کے تحت ساڑھے 10 ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا تھا کہ مزید 28 ہزار 628 سرکاری عازمینِ حج اگلے دس دنوں میں مکہ مکرمہ پہنچ جائیں گے۔

رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی 14 سے 19 جون کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں پاکستانی حکام عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم رکھنے کے لیے سعودی وزارت حج کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

وزارت حج کے مطابق عازمین حج کی سفری اور رہائشی سہولیات بشمول خوراک کی فراہمی کے لیے پاکستانی سول اور یونیفارم افسران و عملہ  پر  مشتمل 390 معاونین کام کر رہے ہیں۔

جبکہ وزارت مذہبی امور کے 131 افسران و معاون عملہ مین کنٹرول آفس، مدینہ اور جدہ ایئرپورٹس، شعبہ گمشدگی و بازیابی، مدینہ ڈیپارچر سیل، مانیٹرنگ سیل، اکاونٹس و انتظامیہ کے معاملات  دیکھ رہے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان