پروازوں میں شدید گرمی سے کین پھٹنے کے واقعات میں اضافہ

سی بی ایس نیوز کے مطابق ایئر لائن حکام کا کہنا ہے کہ وہ پرواز کے دوران کاربونیٹیڈ ڈرنک کین پھٹنے کے واقعات کے سلسلے سے آگاہ ہیں۔ رواں موسم گرما میں اب تک ان واقعات کے نتیجے میں 20 ملازمین کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

نیو یارک سٹی، ریاستہائے متحدہ امریکہ کے کوئنز بورو میں چار فروری 2024 کو لاگارڈیا ہوائی اڈے پر ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کے جیٹ کا منظر (اے ایف پی)

رواں سال امریکی ایئر لائن ساؤتھ ویسٹ کی پروازوں میں شدید گرمی سے سوڈا کین پھٹ رہے ہیں جس کے باعث کئی فضائی میزبان زخمی بھی ہوئے ہیں۔

سی بی ایس نیوز کے مطابق ایئر لائن حکام کا کہنا ہے کہ وہ پرواز کے دوران کاربونیٹیڈ ڈرنک کین پھٹنے کے واقعات کے سلسلے سے آگاہ ہیں۔ رواں موسم گرما میں اب تک ان واقعات کے نتیجے میں 20 ملازمین کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ان ملازمین میں سے کچھ کے ہاتھوں پر زخم آئے جب کہ کم از کم ایک کو ٹانکے لگانے کی ضرورت پڑی۔

ایئرلائن کے ترجمان نے دی انڈپینڈنٹ کو ای میل کیے گئے ایک بیان میں کہا: ’ہم اس مسئلے سے آگاہ ہیں اور طیاروں میں موجود مشروبات کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں خاص طور پر ہمارے ہوائی اڈوں پر جو انتہائی درجہ حرارت کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہماری ہوائی اڈوں اور فضا میں موجود ٹیموں کے درمیان باہمی طور پر اس حوالے سے کوششیں کر رہی ہیں۔‘

سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسی طرح کے مسائل گذشتہ سال پیش آئے تھے لیکن نئے واقعات عوام میں زیادہ دلچسپی پیدا کر رہے ہیں کیونکہ ایسا لگتا ہے کہ یہ زیادہ کثرت سے ہو رہے ہیں۔

ایئر لائن نے کہا ہے کہ وہ گرم مقامات پر اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے جس میں آسٹن، ڈلاس، ہیوسٹن، فینکس، لاس ویگاس اور سیکرامنٹو شامل ہیں۔

ایئر لائن کے ایک ترجمان نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ وہ ’پورے موسم بہار اور موسم گرما میں اپنے ملازمین کو اس حوالے سے آگاہ کرتے رہے ہیں۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ حکام نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا ہے۔

امکان ہے کہ یہ مسئلہ شدید گرم موسم کے دوران ایئرلائن طیاروں میں مشروبات کو سٹور اور لوڈ کرنے کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔ ایئر لائنز عام طور پرجلد خراب ہونے والی خوردنی اشیا سٹور نہیں کرتیں اور اس کے نتیجے میں مشروبات اور (پیکیجڈ) فوڈ (جن کا خراب ہونے کا امکان نہیں ہوتا) کو لانے کے لیے ایئر کنڈیشنڈ کیٹرنگ ٹرک استعمال نہیں کرتیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسی وجہ سے مشروبات باہر کے درجہ حرارت میں زیادہ دیر رہتے ہیں۔ سی بی ایس نیوز نے 12 جولائی کو فلائٹ اٹینڈنٹ کو بھیجی گئی ای میل حاصل کی جس کا عنوان تھا ’ہاٹ اینڈ برسٹنگ کین: پروویژننگ پروسیجرل چینجیز‘ اور ای میل میں لکھا تھا کہ ’گرم کین کے پھٹنے جیسے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔‘

اس ای میل کو مینیجنگ ڈائریکٹر بیس آپریشنز، ریچل لاؤڈرمِلک سے لے کر ایئر لائن کے 21 ہزار سے زیادہ فلائٹ اٹینڈنٹس کو بھیجا گیا تھا۔ اس میں مزید کہا گیا کہ ’ہم میں سے کوئی بھی اس بات سے مطمئن نہیں ہے کہ ایسے واقعات اب بھی رپورٹ ہو رہے ہیں۔‘

سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایئرلائن جن حل کی تلاش کر رہی ہے ان میں پروویژن ٹرکوں پر کم سے کم کین سٹور کرنا، گرم اوقات میں ان اشیا کو محدود کرنا، ٹرکوں میں مشروبات کو کولرز میں ڈالنا، شفٹوں کے دوران ٹرکوں پر درجہ حرارت کی نگرانی کرنا اور اس وقت کینز کو طیاروں پر لوڈ نہ کرنا جب باہر درجہ حرارت اس سطح تک پہنچ جائے جو کین پھٹنے کے خطرے کو بڑھا دے۔

مزید برآں ایئر لائن نے ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ بہت زیادہ گرم کین نہ کھولیں یا وہ جو گرمی کی وجہ سے خراب ہو جائیں۔ ایئر لائن نے کین کے درجہ حرارت کا تعین کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے ہیں۔ اگر ان کا درجہ حرارت 98 ڈگری سے اوپر ہے تو انہیں سٹور میں واپس بھجوا دیا جائے گا۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ