چینی سائنس دانوں نے ایک نئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو پورے کمروں کی بجائے براہ راست لوگوں کو ٹھنڈا کرکے بجلی کے بلوں کو آدھا کر سکتی ہے۔
’پرسنلائزڈ تھرمل مینیجمنٹ ڈیوائس‘ ہوا ٹھنڈی کیے بغیر لوگوں کو مڈ انفراریڈ ریڈی ایشن کی مدد سے ٹھنڈا کرتی ہے۔
چین اور ہانگ کانگ کے سائنس دانوں نے مصنوعی جلد پر تجربات میں دریافت کیا کہ یہ ڈیوائس جلد کے درجہ حرارت کو 7.3 ڈگری سیلسیس تک کم کرسکتی ہے جبکہ موسم گرما میں معیاری ایئر کنڈیشننگ سیٹ اپ کے لیے درکار نصف بجلی استعمال کرتی ہے۔
نئی ڈیوائس روایتی ایئر کنڈیشنر سے بالکل مختلف طریقہ کار استعمال کرتی ہے، جو کہ پورے کمرے یا عمارت کے اندر کی ہوا ٹھنڈی کرتا ہے۔
یہ کسی فرد کو براہ راست ٹھنڈا کرنے کے لیے مڈ انفراریڈ ریڈی ایشن کا استعمال کرتی ہے، اس طرح، یہ بجلی کی زیادہ کھپت والے ہوا کو ٹھنڈا کرنے، نمی کو کم کرنے اور دوبارہ گرم کرنے جیسے عمل کی ضرورت کو کم کر دیتا ہے۔
جمعرات کو سیل رپورٹس فزیکل سائنس میں شائع ہونے والی اس تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ یہ ڈیوائس عام طور پر روایتی ایئر کنڈیشننگ سسٹم میں استعمال ہونے والی بجلی کا 50 فیصد تک بچا سکتی ہے، جس سے بجلی کے بلوں میں بچت ممکن ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
موسمیاتی بحران کے باعث عالمی درجہ حرارت کے ریکارڈ ٹوٹنے کے ساتھ ہی بہت سے ممالک کو طویل موسم گرما کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے بجلی کی طلب اور اے سی کے بلوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ نئی ٹیکنالوجی کولنگ کے ایک ایسے طریقے سے اس مسئلے کا حل پیش کرتی ہے جو نہ صرف بجلی بچاتا ہے بلکہ کووڈ جیسی ہوا سے پھیلنے والی بیماریوں کے تناظر میں ممکنہ طور پر محفوظ ہے۔
یہ آلہ براہ راست انسانی جسم پر میڈ انفراریڈ ریڈی ایشن ڈال کر کام کرتا ہے، جس سے ہوا کی گردش پر انحصار کیے بغیر ٹھنڈا اثر پیدا ہوتا ہے۔ یہ نقطہ نظر ڈرامائی طور پر بجلی کی کھپت کو کم کرتا ہے، جس میں آلہ 220 واٹ / مربع میٹر تک کی ریڈینٹ کولنگ انرجی کثافت حاصل کرتا ہے – موجودہ سسٹمز سے دوگنا سے زیادہ۔
محققین نے تھرمو الیکٹرک کولر اور پولی تھین فلمز کا استعمال کرتے ہوئے ایک پروٹو ٹائپ تیار کیا، جو مل کر ایک سپر کولڈ سطح بناتا ہے جو انفراریڈ ریڈی ایشن خارج کرتی ہے۔ یہ ریڈی ایشن جلد میں جذب ہوتی ہے، جس سے ہوا کی نقل و حرکت کی ضرورت کے بغیر جسم کو ٹھنڈا کیا جاتا ہے۔
ٹھنڈی سطح پر نمی آنے کو روکنے کے لیے، محققین نے پولی تھین کو رکاوٹ کے طور پر استعمال کیا، جو مرطوب ماحول میں بھی آلے کی کارکردگی برقرار رکھتی ہے۔
یہ اینٹی کنڈینسیشن خصوصیت اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ آلہ طویل مدت تک مؤثر طریقے سے کام کر سکے۔
© The Independent