سعودی ولی عہد اور چینی وزیر اعظم کی ریاض میں ملاقات

دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور چین کی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں سعودی عرب اور چین کے درمیان مشترکہ تعاون کے پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کو ریاض میں چین کے وزیر اعظم لی کیانگ سے ملاقات کی ہے۔

چینی وزیر اعظم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کے بعد دونوں رہنماؤں میں مذاکرات کا باضابطہ دور ہوا۔

بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور چین کی اعلیٰ سطحی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں سعودی عرب اور چین کے درمیان مشترکہ تعاون کے پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، خاص طور پر سیاسی اور سکیورٹی کوآرڈینیشن کے شعبوں کا جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس کے علاوہ تجارت، توانائی، سرمایہ کاری، ثقافت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ولی عہد اور چینی وزیر اعظم نے خطے اور عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم لی بدھ کی شام ریاض سے روانہ ہو گئے، وہ رواں ہفتے متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا