پاکستان کی برکس میں شمولیت کی حمایت کریں گے: روس

اسلام آباد کے دورے پر آئے روس کے نائب وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ماسکو برکس میں پاکستان کی شمولیت کی حمایت کرے گا۔

18 ستمبر، 2024 کو اسلام آباد میں اسحاق ڈار اور الیکسی اوورچوک مشترکہ نیوز کانفرنس کر رہے ہیں (انڈپینڈنٹ اردو)

روس کے نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچوک نے جمعرات کو کہا ہے کہ ماسکو برکس میں پاکستان کی شمولیت کی حمایت کرے گا۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق اسلام آباد میں اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں اوورچوک نے کہا: ’ہم پاکستان کی گروپ میں شمولیت کی حمایت کریں گے۔‘

دنیا کی سرکردہ اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کے بلاک میں برازیل، روس، انڈیا، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

بلاک کو وسعت دینے کے لیے برکس پلس بنانے کی خاطر گذشتہ سال سعودی عرب، ایران، ایتھوپیا، مصر، ارجنٹائن اور متحدہ عرب امارات کو رکن بننے کے لیے مدعو کیا تھا جس کا مقصد عالمی نظام میں ردوبدل کے لیے اپنے دباؤ کو تیز کرنا تھا۔

آج نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے روس کے نائب وزیراعظم اوورچک سے وفود کی سطح پر وزارت خارجہ میں بات چیت کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا اور تجارت، صنعت، توانائی، کنیکٹیویٹی، سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں مضبوط بات چیت اور تعاون کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

دونوں فریقوں نے اقوام متحدہ اور شنگھائی تعاون تنظیم سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اوورچک کا دورہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدر ولادی میر پوتن کے دوطرفہ تعلقات کو ٹھوس، باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے وژن کا عکاس ہے۔

اس سے قبل روسی فیڈریشن کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک پاکستان کے دو روزہ دورے پراسلام آباد آج اسلام آباد پہنچے تھے۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر روس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی اور ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (یورپ) شفقت علی خان نے ان کا استقبال کیا۔ روسی وفد کی صدر مملکت اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں بھی طے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان