امریکہ اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا: صدر بائیڈن

صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ موجودہ وقت کے سب سے اہم عالمی اور علاقائی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف 23 ستمبر، 2022 کو 77ویں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سیشن کی سائڈ لائن پر امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن کے ہمراہ (پاکستان ایمبیسی، امریکہ)

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ موجودہ وقت کے سب سے اہم عالمی اور علاقائی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق امریکی صدر بدھ کو واشنگٹن میں تعینات پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ سے بات کر رہے تھے جنہوں نے وائٹ ہاؤس میں انہیں اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔

صدر جو بائیڈن نے اس موقع پر کہا کہ ’دونوں ممالک کے درمیان تعلقات علاقائی استحکام اور سلامتی کے لیے اہم ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان تعاون کو سراہتے ہیں۔‘

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ’دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔‘

صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ’دونوں ممالک موسمیاتی تبدیلیوں، علاقائی سلامتی کے خطرات اور ہیلتھ سکیورٹی جیسے درپیش اہم چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کے بقول: ’ہمیں سکیورٹی، تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی ترقی، ’امریکہ پاکستان گرین الائنس‘ کے فریم ورک اور خوشحالی کے لیے مشترکہ مفادات کو اجاگر کرنا چاہیے۔‘

اس موقعے پر پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ ’پاکستان امریکہ کے ساتھ تجارت بڑھانے اور متبادل توانائی، ماحول دوست ٹیکنالوجی، صنعت، ڈیجیٹل پلیٹ فارم، اعلیٰ تعلیم اور باہمی مفاد کے دیگر شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔‘

انہوں نے امریکہ میں سمندر پار پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے ادا کیے جانے والے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے انہیں دونوں ممالک کے درمیان ایک پل قرار دیا۔

پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ ’پاکستان اور امریکہ باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کے حوالے سے شاندار ورثہ رکھتے ہیں جس نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کئی بنیادیں فراہم کی ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا