سوات میں کینیڈین گولڈن ٹراؤٹ مچھلی کی فروخت کا آغاز

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں پہلی مرتبہ ٹراؤٹ مچھلی کے فارموں میں کینیڈین نسل کی گولڈن ٹراؤٹ کی افزائش مکمل ہونے کے بعد تجارتی سطح پر اس کی فروخت شروع کر دی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں پہلی مرتبہ ٹراؤٹ مچھلی کے فارموں میں کنیڈین نسل کی گولڈن ٹراؤٹ کی افزائش مکمل ہونے کے بعد تجارتی سطح پر اس کی فروخت شروع کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل سوات، چترال، کاغان اور کمراٹ میں سیاہ رنگ کی ریمبو نامی ٹراؤٹ مچھلی کی افزائش ہوتی تھی۔

سوات کی سیاحتی وادی مدین کے ٹراؤٹ فش فارم کے مالک عثمان علی نے انڈیپنڈنٹ اردو سے کو بتایا کہ گولڈن ٹراوٹ کینیڈا سے درآمد کرکے اس کی تین سال افزائش کی گئی، جس کے بعد اب یہ فروخت کے لیے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریمبو ٹراوٹ کی افزائش 15 مہینے میں ہوتی ہے، جب کہ گولڈن ٹراؤٹ کے معاملے میں یہ عمل تین سال میں مکمل ہوا۔

عثمان علی نے مزید بتایا کہ ’گولڈن ٹراوٹ کی افزائش میں وقت زیادہ لگتا ہے اور اسی وجہ سے اس کے گوشت کا ذائقہ ریمبو ٹراوٹ کی نسبت زیادہ لذیذ ہوتا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سوات میں ایک کلو گولڈن ٹراؤٹ کی قیمت 5000 روپے ہے، جب کہ ریمبو ٹراؤٹ 3000 روپے فی کلوگرام کے حساب سے بک رہی ہے۔

عثمان علی نے کہا کہ گولڈن ٹراوٹ پروٹین سے بھرپور مچھلی ہے اور اسی وجہ سے یہ صحت کے لیے مفید ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گولڈن ٹراؤٹ کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ اس کی افزائش پر خرچ زیادہ آنا ہے۔

فش فارم کے مالک نے بتایا کہ دنیا میں ٹراؤٹ مچھلی کی 200 اقسام دستیاب ہیں جب کہ پاکستان میں ان میں سے صرف پانچ چھ موجود ہیں۔

سوات میں پہلی مرتبہ گولڈن ٹراؤٹ کھانے والے پشاور کے طاہر خان نے انڈیپنڈنٹ اردو سے گفتگو میں کہا کہ اس مچھلی کا ذائقہ بہت اچھا اور اس کی قیمت بھی ذائقہ کے لحاظ سے مناسب ہے۔

محکمہ ماہی پروری سوات کے اعداد و شمار کے مطابق 2022 کے سیلاب سے سوات کی پانچ تحصیلوں میں 136 نجی اور دو سرکاری ٹراؤٹ فارمز مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے، جبکہ 99 مزید فارمز کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان