کیا انسٹاگرام پر ’گڈ بائے میٹا اے آئی‘ پوسٹ کرنے سے ڈیٹا بچایا جا سکتا ہے؟

فیس بک اور انسٹاگرام کے اے آئی فیچر سے اپنی ذاتی معلومات بچانے کے لیے انسٹاگرام پر ایک ٹرینڈ وائرل ہے، لیکن کیا اس ٹرینڈ سے کچھ حاصل ہو سکے گا؟

فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کی طرح آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) یعنی مصنوعی ذہانت میں سرمایہ کاری کر رہا ہے، جسے فعال اور بہتر بنانے کے لیے لوگوں کی ذاتی معلومات کا استعمال کیا جائے گا۔

اور اسی سلسلے کو بظاہر ’روکنے کے لیے‘ گذشتہ دنوں انسٹاگرام پر ’گڈ بائے میٹا اے آئی‘ کے عنوان سے ایک پوسٹ شیئر کی جا رہی ہے، جو پوسٹ کیے جانے والے سب سے زیادہ وائرل ٹرینڈز میں سے ایک بن گئی ہے۔

اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس سے انسٹاگرام اور فیس بک کی مالک کمپنی میٹا کو مصنوعی ذہانت اور دیگر فیچرز کے لیے لوگوں کا ذاتی ڈیٹا استعمال کرنے سے روک دیا جائے گا۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی سٹوری کے ساتھ یہ انتباہ درج ہے: ’گڈے بائے میٹا اے آئی، براہ کرم نوٹ کریں کہ ایک وکیل نے ہمیں اسے لگانے کا مشورہ دیا ہے، ایسا نہ کرنے کے نتیجے میں قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

’چونکہ میٹا اب ایک عوامی ادارہ ہے، تو تمام ممبرز کو اسی طرح کا بیان پوسٹ کرنا ہوگا۔ اگر آپ نے اسے ایک بار بھی پوسٹ نہیں کیا تو یہ سمجھا جائے گا کہ آپ اپنی معلومات اور تصاویر کے استعمال پر راضی ہیں۔ میں میٹا یا کسی اور کو اپنی ذاتی معلومات، پروفائل معلومات یا تصاویر کے استعمال کی اجازت نہیں دیتا۔‘

اس سٹوری کو شیئر کرنے والے سینکڑوں افراد میں سکاٹش اداکار جیمز میک آوائے اور امریکی اداکارہ جولیان مور جیسے نام بھی شامل ہیں، جن کا مقصد ’اپنے ڈیٹا کو میٹا سے بچانا تھا۔‘

لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس پوسٹ کو شیئر کرنے سے ایسا کچھ بھی نہیں ہوگا۔ انسٹا گرام نے اس پوسٹ کو ’غلط معلومات‘ قرار دیا ہے کیونکہ اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اور اسے ری شیئر کرنا میٹا کی پالیسیوں پر کسی قسم کے پابندی عائد نہیں کر سکتا۔

درحقیقت آپ جب ان پلیٹ فارمز پر سائن اپ کرتے ہیں تو ان کی شرائط ماننے کا بھی معاہدہ کرتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کمپنی یہ طریقہ فراہم کرتی ہے کہ صارفین فیس بک اور انسٹاگرام کے ڈیٹا کے استعمال کے طریقے پر اعتراض کر سکیں، لیکن اس کے باوجود، یہ ضمانت نہیں دی جا سکتی کہ میٹا واقعی اس بارے میں کچھ کرے گا۔

میٹا کی شرائط میں یہ واضح ہے کہ یہ معاہدہ ختم کرنا صرف اکاؤنٹ کو مکمل ڈیلیٹ کرنے کی صورت میں ہی ممکن ہے۔ ان شرائط کے مطابق ’اگر آپ اپنا اکاؤنٹ حذف کرتے ہیں یا ہم آپ کا اکاؤنٹ غیر فعال یا حذف کرتے ہیں، تو ہمارا معاہدہ ختم ہو جائے گا۔‘

تاہم، کچھ ڈیٹا پریکٹسز سے آپ اپنا کچھ ڈیٹا محفوظ کر سکتے ہیں۔

جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن(جی ڈی پی آر)  کے تحت، برطانیہ اور یورپ میں رہنے والے افراد اپنی ذاتی معلومات جمع کرنے اور میٹا کے ذریعے اس کے پروسیس ہونے پر اعتراض کر سکتے ہیں۔

کمپنی کی ویب سائٹ پر اس چیز کر واضح کیا گیا ہے کہ کن طریقوں سے آپ اپنا اعتراض جمع کرا سکتے ہیں، تاہم یہ میٹا پر منحصر ہے کہ وہ اعتراض کو تسلیم کرے گا اور ڈیٹا کی پروسیسنگ روکے گا یا نہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ