ٹی 20 ورلڈ کپ میں کنڈیشنز کا ایڈوانٹیج حاصل ہے: پاکستان ویمنز ٹیم

پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ دبئی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انہیں کنڈیشنز کا ’ایڈوانٹیج‘ حاصل ہے۔

پاکستان ویمن ٹیم نے ستمبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20  میچوں کی سیریز ملتان میں کھیلی (فائل فوٹو/ پی سی بی)

پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ دبئی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انہیں کنڈیشنز کا ’ایڈوانٹیج‘ حاصل ہے۔

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز تین اکتوبر کو شارجہ میں ہونے جا رہا ہے جہاں ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچ میں بنگلہ دیش کا مقابلہ سکاٹ لینڈ سے ہو گا جبکہ اسی روز پاکستان ٹیم بھی اپنا پہلا میچ سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔

ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم میں شامل کچھ کھلاڑیوں کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ اپنی تیاری کے حوالے سے اظہار خیال کر رہی ہیں۔

ان کھلاڑیوں میں طوبیٰ حسن، نجیہہ علوی اور تسمیہ رباب شامل ہیں۔

طوبیٰ حسن کا کہنا ہے کہ ’ملتان  اور دبئی کی کنڈیشنز تقریباً ایک جیسی ہیں، جس سے ہمیں ایڈوانٹیج ملا ہے۔‘

حال ہی میں جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم کے خلاف ملتان میں کھیلی گئی سریز کا ذکر کرتے ہوئے طوبیٰ حسن نے کہا کہ ’ہم ساؤتھ افریقہ سیریز میں کافی اچھا کھیلے، امید ہے ورلڈکپ میں بھی اچھا پرفارم کریں گے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ہمارا گروپ کافی ٹف اور چیلنجنگ ہے۔‘

پاکستان ٹیم گروپ اے کا حصہ ہے جہاں اسے آسٹریلیا، انڈیا، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پاکستانی سکواڈ میں شامل نجیہہ علوی بھی سمجھتحی ہیں کہ ملتان اور دبئی کی ’کنڈیشنز میں کوئی زیادہ فرق نہیں ہے۔‘

اسی طرح حال ہی میں ڈومیسٹک اور ایمرجنگ ٹیم میں پرفارمنس کے بعد قومی ٹیم کے کیمپ کے لیے طلب کی جانے والی تسمیہ رباب کہتی ہیں کہ ’اپنی تیاری پر کافی اعتماد ہے، انشا اللہ ورلڈکپ میں اچھا پرفارم کریں گے۔‘

پاکستان ویمن ٹیم نے حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ملتان میں تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلی جس میں جسے دو، ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ورلڈ سے قبل پاکستان نے دو وارم اپ میچز بھی کھیلے اور اسے ان میں بھی بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ سے شکست ہوئی ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ