ندا ڈار کے دو ہزار رنز: پاکستان جنوبی افریقہ سیریز کا اگلا میچ فیصلہ کن

پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنے دو ہزار رنز مکمل کر لیے۔ انہوں نے یہ کارنامہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ کے دوران انجام دیا۔

11 مارچ، 2022 کی اس تصویر میں پاکستان خواتین ٹیم کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ندا ڈار جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں شاٹ کھیلتے ہوئے(اے ایف پی)

پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنے دو ہزار رنز مکمل کر لیے۔ انہوں نے یہ کارنامہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ کے دوران انجام دیا۔

پاکستان نے 18 ستمبر کو ملتان میں کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقہ کو 13 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 رنز سے شکست دی تھی۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے تاریخ میں اپنا سب سے زیادہ سکور کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے خلاف چار وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنا ڈالے۔

جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 168 رنز بنا سکی۔

اسی میچ میں پاکستان کی سابق کپتان ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے 2000 رنز بھی مکمل کیے۔

ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو منیبہ علی اور گل فیروزہ نے پاکستان کو 25 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

گل فیروزہ دو چوکوں کی مدد سے10 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں۔ منیبہ علی نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی تاہم ڈیرکسن نے ان کی 34 گیندوں پر 45 رنز کی عمدہ اننگز کا خاتمہ کردیا جس میں چھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

سدرہ امین تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے28 رنز بنا کر سونے لیز کی گیند پر بولڈ ہو گئیں۔ اس وقت مجموعی سکور تین وکٹوں پر 100 رنز تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ندا ڈار اور کپتان فاطمہ ثنا چوتھی وکٹ کی شراکت میں 60 قیمتی رنز کا اضافہ کرنے میں کامیاب رہیں۔ ندا ڈار نے 29 رنز سکور کیے جس میں چار چوکے شامل تھے۔

فاطمہ ثنا نے تین چوکوں اوردو چھکوں کی مدد سے 37 رنز سکور کیے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئیں۔

 عالیہ ریاض نے سات گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 17 رنز سکور کیے اور وہ بھی ناٹ آؤٹ رہیں۔

جنوبی افریقہ کی اننگز میں سونے لیز چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے53 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔

کلوئے ٹرائون نے 30 رنز بنائے اور وہ بھی ناٹ آؤٹ رہیں ان دونوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں80 رنز کا اضافہ کیا۔ کپتان لورا وولوارٹ نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی سعدیہ اقبال اور نشرہ سندھو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ جمعے کو ملتان ہی میں کھیلا جائے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل