آپ پنجاب اور خیبرپختونخوا کو لڑانا چاہتے ہیں؟: نواز شریف

نواز شریف نے بغیر کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ’یہ کہتے ہیں کہ ہم پنجاب پر یلغار کرنے آ رہے ہیں، پنجاب پر حملہ آور ہونے آ رہے ہیں۔‘

مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے دو اکتوبر 2024 کو لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کیا (سکرین گریب/ پی ٹی وی)

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف بدھ کو ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کو لڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے بغیر کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ’یہ کہتے ہیں کہ ہم پنجاب پر یلغار کرنے آ رہے ہیں، پنجاب پر حملہ آور ہونے آ رہے ہیں۔‘

نواز شریف نے سوال کیا کہ ’کیا تم پنجاب اور خیبرپختونخوا کی آپس میں لڑائی کرنا چاہتے ہو؟ یہاں کوئی خون خرابہ کرنا چاہتے ہو؟‘

انہوں نے اپنے خطاب میں کسی کا نام تو نہیں لیا، لیکن بظاہر ان کا اشارہ خیبر پختوخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب تھا جنہوں نے حال ہی میں لاہور اور اس کے بعد راولپنڈی میں پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلی کے بعد ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔

اس ویڈیو پیغام میں انہوں نے چند دھمکی آمیز جملوں کا استعمال بھی کیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

راولپنڈی میں احتجاجی مظاہرے میں پی ٹی آئی کارکنان پر شیلنگ کے بعد علی امین گنڈاپور نے ’انقلاب‘ کا اعلان بھی کیا تھا۔

علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ ’اب بہت ہو گیا اور اب گولی کا جواب گولی سے دیا جائے گا، جبکہ قبائلی اضلاع میں پارٹی کارکنان کو متحد کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔‘

مسلم لیگ ن کے سربراہ نے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ’ایسا کچھ نہیں ہے اور نہ وہاں سے کبھی کوئی ایسا منصوبہ شروع کونے کی ہدایت ملی۔‘

انہوں نے خیبرپختونخوا کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ اپنے صوبے کی حکومت سے پوچھیں، ان لوگوں سے بھی پوچھیں جو جیل میں بیٹھے ہوئے ہیں کہ آپ نے ہمارے صوبے کے لیے کیا کیا ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی سیاست