ٹی 20 ویمن ورلڈ کپ: انڈیا نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا

متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے ٹی 20 ویمن ورلڈ کپ کے میچ میں انڈیا نے پاکستان چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

چھ اکتوبر، 2024 کی اس تصویر میں انڈین بلے باز پاکستان کے خلاف ٹی 20 ویمن ورلڈ کپ میچ کے رنز لیتے ہوئے(اے ایف پی)

متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے ٹی 20 ویمن ورلڈ کپ کے میچ میں انڈیا نے پاکستان چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے انڈیا کو جیت کے لیے 106 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستانی ہدف کے تعاقب میں انڈیا کی اوپنر شیفالی ورما نے 32 رنز کی اننگز کے ساتھ مضبوط بنیاد فراہم کی جس کے بعد کپتان ہرمن پریت کور اور جمیمہ روڈریگز نے 29 اور 23 رنز اننگز کھیل کر انڈیا کو میچ میں برتری دلا دی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثنا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دبئی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستانی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستانی بلے باز منیبہ علی اور گل فیروزہ نے اننگز کا آغاز کیا تو جلد ہی پاکستان کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب گل فیروزہ بغیر کوئی رن بنائے رینوکا سنگھ کی گیند پر آؤٹ ہو گئیں۔

سدرہ امین بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سکیں اور آٹھ رنز بنا کر دپتی شرما کا نشانہ بنا گئیں۔

منیبہ علی نے 17 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ندا ڈار نے 28 رنز بنائے۔ کپتان فاطمہ ثنا 13 رنز بنا سکیں جبکہ ڈیانا بیگ کی جگہ ٹیم میں شامل کی جانے والی سیدہ عروبہ شاہ نے 14 رنز بنائے۔

انڈیا کی جانب سے اروندھتی ریڈی نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ شریانکا پٹیل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دی تھی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ