انسٹاگرام صارفین اب چیٹ کا سکرین شاٹ نہیں لے سکیں گے

نئے حفاظتی ٹولز کا مطلب یہ بھی ہوگا کہ لوگ اپنی ڈیوائسز کا استعمال کرتے ہوئے پیغامات میں بھیجی گئی عارضی تصاویر یا ویڈیوز کا براہ راست سکرین شاٹ یا سکرین ریکارڈ نہیں کر سکیں گے۔  اکثر دھوکے باز ذاتی تصاویر حاصل کرنے کے لیے یہ طریقہ اپناتے ہیں۔

انسٹاگرام کا لوگو 18 ستمبر 2024 کو آسٹن، ٹیکساس میں ایک سیل فون پر دکھایا گیا ہے (برینڈن بیل / اے ایف پی)

انسٹاگرام نے نئے حفاظتی فیچرز کا اعلان کیا ہے جو سیکسٹورشن سکیم کا مقابلہ کرنے اور پلیٹ فارم پر نوجوانوں کی بہتر حفاظت میں مدد کریں گے۔

میٹا کے زیر ملکیت سوشل میڈیا کے اس بڑے پلیٹ فارم نے کہا ہے کہ وہ ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے تاکہ یہ پتا لگایا جا سکے کہ آیا کوئی اکاؤنٹ دھوکہ دہی والے رویے میں ملوث ہے یا نہیں، اور یہ نوجوان صارفین کے ساتھ بات چیت کرنے میں ان کے لیے مشکل پیدا کرتا ہے۔

نئے حفاظتی ٹولز کا مطلب یہ بھی ہوگا کہ لوگ اپنی ڈیوائسز کا استعمال کرتے ہوئے پیغامات میں بھیجی گئی عارضی تصاویر یا ویڈیوز کا براہ راست سکرین شاٹ یا سکرین ریکارڈ نہیں کر سکیں گے۔  اکثر دھوکے باز ذاتی تصاویر حاصل کرنے کے لیے یہ طریقہ اپناتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ دھوکے باز اکثر اپنے اہداف کی ’فالونگ‘ اور ’فالوورز‘ والی فہرستوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ انہیں بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا سکے، لیکن اب جن اکاؤنٹس میں دھوکہ دہی کے رویے والی علامات ظاہر ہوتی ہیں، وہ ان فہرستوں کو نہیں دیکھ پائیں گے، جس سے ان کی اس خصوصیت سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت ختم ہو جائے گی۔

سیکسٹورشن سکیم میں وہ جرائم پیشہ افراد شامل ہیں جو دنیا بھر میں اکثر نوجوان بالغوں اور نوعمروں کو نشانہ بناتے ہیں اور دھمکی دیتے ہیں کہ اگر انہوں نے تعاون نہیں کیا تو ان کی ذاتی تصاویر کو عوام کے سامنے لے آئے گا۔

میٹا نے کہا ’اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی شخص انسٹاگرام ڈی ایم یا میسنجر میں  ہمارے ’ویو ونس‘ یا ’ الاؤ ری پلے‘ فیچر کا استعمال کرتے ہوئے کوئی تصویر یا ویڈیو بھیجتا ہے تو انہیں اس بات کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ ان کی رضامندی کے بغیر اسا سکرین شاٹ لے لیا جائے گا یا ایپ میں ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’ہم انسٹاگرام ویب پر بھی لوگوں کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ’ویو ونس‘ یا ’الاؤ ری پلے‘ والی تصاویر یا ویڈیوز کھول سکیں، تاکہ انہیں سکرین شاٹ لینے سے روکا جا سکے۔‘

ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ وہ اب انسٹاگرام پر براہ راست پیغام رسانی کے لیے عریانی سے تحفظ کے فلٹرز متعارف کروانا شروع کر رہی ہے۔

18 سال سے کم عمر کے صارفین کے لیے ڈیفالٹ طور پر آن کیا گیا یہ فلٹر ان تصاویر کو دھندلا کردے گا جن کا فرم کو پتہ چلتا ہے کہ ان میں عریانی ہے اور صارفین کو ایسی حساس تصاویر بھیجنے سے وابستہ خطرات سے خبردار کرے گا۔

سیفٹی ٹولز کے ساتھ ساتھ میٹا نے کہا کہ وہ پلیٹ فارم پر ایک نئی ویڈیو مہم شروع کر رہا ہے جو برطانیہ، امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں نوعمر اور نوجوان بالغ انسٹاگرام صارفین کی فیڈز میں فوری طور پر نظر آنا شروع ہو جائے گی، اور  انہیں بتائے گی کہ سیکسٹوریشن سکینڈل کی علامات کو کیسے پہچانا جائے۔

یہ اپ ڈیٹ انسٹاگرام پر نوعمروں کے لے خاص اکاؤنٹس متعارف کروانے بعد کی گئی ہے، جس میں 16 سال سے کم عمر افراد کو ڈیفالٹ بہترین سیفٹی سیٹنگز میں رکھا گیا ہے، جس میں والدین کا بہت زیادہ کنٹرول بھی شامل ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل