پاکستان میں وٹس ایپ ہیکنگ کی بڑھتی ہوئی رفتار کے پیش نظر نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم پاکستان نے ایک الرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق اگر آپ وٹس ایپ ہیکنگ سے بچنا چاہتے ہیں تو ان اقدامات پر سختی سے کاربند رہیں؛
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
- سیٹنگز میں جا کے فنگر پرنٹس یعنی بائیومیٹرکس کی مدد سے وٹس ایپ محفوظ بنائیں
- وٹس ایپ پر سکرین لاک لگائیں اور سٹرونگ پاسورڈ --- یعنی 123456 کی بجائے کچھ اور پاسورڈ رکھیے
- ڈیٹا کا کلاؤڈ بیک اپ ختم کر دیں، اگر بیک اپ چاہیے تو یقینی بنائیں کہ انکرپٹڈ طریقے سے ہی ڈیٹا بیک اپ ہو گا
- پبلک وائے فائے کا استعمال مت کریں
- روزانہ سیٹنگز میں جا کے لنکڈ ڈیوائسز دیکھیے، بہتر ہے کہ دیکھنے کے بجائے انہیں روزانہ اڑا دیں، نئے سرے سے لاگ ان کرنے میں زیادہ مشقت نہیں ہوتی
- 2 فیکٹر اتھینٹیکیشن یقینی بنائیں --- یعنی دو جگہ سے ویریفائی ہو گا کہ آپ ہی ہیں یا کوئی ہیک کر رہا ہے
- اہم چیٹس کے لیے سیکیورٹی کوڈ کی سہولت وٹس ایپ میں موجود ہے، اسے استعمال کریں
- کسی بھی قسم کے لنک پر کلک کرنے سے پہلے اطمینان کر لیں یہ کہاں سے آیا ہے اور کیا ہو سکتا ہے
- وٹس ایپ ہمیشہ اپ ڈیٹ رکھیں
- وٹس ایپ کی سیکیورٹی اپ ڈیٹس نظر انداز مت کریں