ٹرمپ کی جیت سے بٹ کوائن تاریخی بلندی پر پہنچ گیا

بدھ کو ٹرمپ کی ممکنہ جیت کی خبروں کے ساتھ ہی بٹ کوائن کی قیمت میں صرف چند گھنٹوں کے اندر 10 فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ 27 جولائی 2024 کو نیش وِل میں بٹ کوائن 2024 کانفرنس میں تقریر کر رہے ہیں (اے ایف پی)

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے امکانات کے بعد بٹ کوائن ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ٹرمپ کی جیت کی خبروں کے ساتھ بدھ کی صبح دنیا کی سب سے مہنگی کرپٹو کرنسی کی قیمت 75 ہزار ڈالر سے اوپر پہنچ گئی جو مارچ میں 74 ہزار ڈالر کے ریکارڈ ٹوٹنے کے بعد بلند ترین قیمت ہے۔

ٹرمپ کی جیت کے امکان کی خبروں کے ساتھ ہی بٹ کوائن کی قیمت میں صرف چند گھنٹوں کے اندر 10 فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا۔

رپبلکن امیدوار نے کئی موقعوں پر خود کو ’کرپٹو امیدوار‘ کے طور پر پیش کیا تھا۔ انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ انتخابات جیت گئے تو مفید ضابطے اور امریکی بٹ کوائن ریزرو قائم کریں گے۔

ٹرمپ نے اپنی کرپٹو کرنسی کی حمایت کے تحت کرپٹو انڈسٹری میں ’اذیت‘ کو ختم کرنے اور امریکہ کو ’دنیا کی بٹ کوائن سپر پاور‘ کے طور پر ابھارنے کا بھی عزم کیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مالیاتی فرم ڈی ویر گروپ (deVere Group) کے چیف ایگزیکٹیو نائجل گرین نے دی انڈپینڈنٹ کو بتایا کہ ’ٹرمپ کے سرخ فیتے کو ختم کرنے، اختراع کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل اثاثہ جات میں بڑی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے وعدے نے سرمایہ کاروں کو جوش دلایا ہے۔‘

ان کے بقول: ’بہت سے سرمایہ کاروں کا اندازہ ہے کہ ٹرمپ کی فتح کرپٹو کرنسی کو مرکزی دھارے میں شامل کرنے اور قوانین بنانے کے لیے راستہ صاف کرے گی، جو بٹ کوائن کی مسلسل ترقی کے لیے سازگار اور ضروری ہے۔

’اس کے علاوہ کرپٹو کی دنیا میں بااثر شخصیات کی عوامی حمایت سے ٹرمپ کی مہم نے ٹیکنالوجی سرمایہ کاروں میں کافی اعتماد پیدا کیا ہے۔ یہ پرو کرپٹو بیانیہ ضوابط بنانے کی راہ ہموار کر سکتا ہے، جو ادارہ جاتی سرمایہ کاری کو تقویت اور بٹ کوائن کو بے مثال بلندیوں پر پہنچا سکتا ہے۔‘

نائجل گرین نے پیش گوئی کی ہے کہ مختصر مدت میں بٹ کوائن کی قیمت 80 ہزار ڈالر سے بھی تجاوز کر سکتی ہے، تاہم کئی تجزیہ کار کرپٹو کرنسی کے تاریخی اتار چڑھاؤ کے بارے میں بھی خبردار کرتے ہیں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ