نئے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ خالص الیکٹرک استعمال شدہ کاروں کی خریداری ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سوسائٹی آف موٹر مینوفیکچررز اینڈ ٹریڈرز (ایس ایم ایم ٹی) کے مطابق جولائی سے ستمبر کے درمیان 53 ہزار 423 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔
یہ گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 57 فیصد کا اضافہ ہے، کیونکہ خالص الیکٹرکس کا مارکیٹ شیئر 1.8 فیصد سے بڑھ کر 2.7 فیصد ہوگیا ہے۔
استعمال شدہ ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ کی فروخت میں بھی بالترتیب 35.8 فیصد اور 29 فیصد اضافہ ہوا۔
دریں اثنا، 11 لاکھ 20 ہزار پیٹرول گاڑیاں (5.7 فیصد اضافہ) اور چھ لاکھ 80 ہزار ڈیزل کاریں (3.9 فیصد کمی) خریدی یا بیچی گئیں۔
مجموعی طور پر استعمال شدہ کاروں کی مارکیٹ 4.3 فیصد اضافے کے ساتھ 19 لاکھ 70 ہزار فروخت تک پہنچ گئی۔
ایس ایم ایم ٹی کے چیف ایگزیکٹیو مائیک ہیوز نے کہا: ’استعمال شدہ گاڑیوں کے شعبے میں نمو خوش آئند خبر ہے اور یہ انتہائی مطلوب اور بڑھتی ہوئی زیرو ایمیشن گاڑیوں کی زبردست رینج کی بدولت ہے، جو ہر بجٹ کے مطابق ہیں۔
’اس کو برقرار رکھنا ایک صحت مند نئی کار مارکیٹ پر منحصر ہے، خاص طور پر برقی گاڑیوں (EVs) کے لیے۔
’اپنی پٹرول یا ڈیزل گاڑیوں سے تبدیل کرنے کی غرض سے صارفین کو اعتماد دینے کے لیے یقین دہانی اور مراعات کی ضرورت ہے، ورنہ بہت سے نئے گاڑی خریدنے والے اپنے ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہیں گے، جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی خرید و فروخت کا حجم کم ہو جائے گا۔ اور بالآخر استعمال شدہ گاڑیوں کی دستیابی کم ہو جائے گی اور قیمتیں بڑھ جائیں گی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
’اس کا نقصان موٹر سواروں، معیشت اور ماحولیات کو ہوگا – اس لیے منتقلی کے لیے معاونت اور اس کے نفاذ کے لیے بنائے گئے ضوابط کا جائزہ لینا ایک فوری ترجیح بن چکا ہے۔‘
ایس ایم ایم ٹی نے منگل کو کہا کہ 2023 کے اسی مہینے کے مقابلے میں اکتوبر میں نئی کاروں کی رجسٹریشن میں 6.0 فیصد کمی آئی ہے۔
آن لائن وہیکل مارکیٹ پلیس آٹو ٹریڈر کے کمرشل ڈائریکٹر ایان پلمر نے کہا: ’نئی گاڑیوں کی مارکیٹ میں حالیہ سست روی کے باوجود، استعمال شدہ ای وی (الیکٹرک گاڑیوں) کے لیے صارفین کی بڑی مانگ بہت مثبت ہے۔
’ہمارے پلیٹ فارم پر، اس سال مانگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر ’درمیانی عمر‘ کی الیکٹرک گاڑیوں میں، جو اوسطاً اپنی پٹرول یا ڈیزل گاڑیوں کے برابر قیمت پر ہیں، بلکہ بعض اوقات ان سے کم قیمت میں۔
’یہ گاڑیاں اس وقت باقی استعمال شدہ گاڑیوں کی مارکیٹ سے 10 دن زیادہ تیزی سے فروخت ہو رہی ہیں۔‘
استعمال شدہ کار مارکیٹ Motorway.co.uk کے چیف آپریٹنگ آفیسر جیمز ولسن نے کہا: ’یہ مجموعی طور پر استعمال شدہ کاروں کی صنعت کے لیے ایک مثبت سہ ماہی ہے، اور استعمال شدہ ای وی مارکیٹ کے لیے صحیح سمت میں ایک قدم ہے۔
چارجنگ انفراسٹرکچر اور بیٹری ہیلتھ کے بارے میں اب بھی گھبراہٹ ہے، لیکن مجموعی طور پر صارفین اور ڈیلرز تیزی سے استعمال شدہ مارکیٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں کیونکہ برطانیہ الیکٹرک کی طرف بڑھ رہا ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے ایک ترجمان نے کہا: ’ہم الیکٹرک گاڑیوں پر منتقلی کی حمایت کرکے گرین ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔
آج کے اعداد و شمار بہترین خبر ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے. ہم صنعت اور صارفین کی معاونت جاری رکھیں گے تاکہ وہ سوئچ کر سکیں، بجٹ میں 30 کروڑ پاؤنڈ سے زائد کی رقم کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ اس عمل کو مزید بڑھایا جا سکے۔‘
© The Independent