جاپانی پولیس نے جمعرات کو کہا ہے کہ ایک امریکی سیاح کو ٹوکیو کے مشہور مقدس مقام کے لکڑی سے بنے روائتی دروازے کو مبینہ طور پر نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 65 سالہ سٹیو ہیزجو چھٹیاں منا رہے ہیں اپنے خاندان کے ساتھ پیر کو جاپان پہنچے۔ وہ ٹوکیو کا مشہور ترین مزاروں میں سے ایک، میجی جنگو مزار دیکھنے گئے جہاں انہوں مذاق کے طور پر مزار کے دروازے کے ستونوں کو ناخنوں کی مدد سے کھرچ کر خراب کر ڈالا۔
امریکی سیاح پر شبہ ہے کہ انہوں نے منگل کی صبح ستون پر تقریباً پانچ ضرب چھ سینٹی میٹر حصے پر لاطینی حروف تہجی کے پانچ حروف کندہ کیے۔
پولیس کی ترجمان خاتون نے بتایا کہ امریکی سیاح، ہیز کو بدھ کو مزار کے احاطے میں ’املاک کو نقصان پہنچانے کے شبے میں‘ گرفتار کیا گیا۔
یہ گرفتاری ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب جاپان کو کووڈ 19 وبائی مرض کے بعد ملک میں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافے کا سامنا ہے۔
گذشتہ ماہ چلی کے ایک انفلوئنسر نے جاپان کے ایک دوسرے مزار کے سرخ رنگ کے دروازے پر ورزش کا ایک کلپ پوسٹ کیا جس کے بعد اس مقدس مقام کی ’بے حرمتی‘ پر آن لائن ردعمل سامنے آیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک لاکھ 39 ہزار سے زیادہ فالوورز رکھنے والے انفلوئنسر نے بعد ازاں ایک ویڈیو میں معافی مانگی اور کہا کہ ’میرا ارادہ بے حرمتی دکھانے کا نہیں تھا۔‘
مشرقی ایشیائی ملک جاپان کو سیاحوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کا سامنا ہے۔ جاپان نے کہا ہے کہ وہ اگلے پانچ سے چھ سال میں ہر سال چھ کروڑ سیاحوں کا خیرمقدم کرنا اور 2019 سے قبل کی سیاحوں کی تعداد کو دگنا کرنا چاہتا ہے۔ کووڈ کی وبا کے نتیجے میں جاپان کی سیاحتی معیشت بری طرح متاثر ہوئی۔
جاپانی کرنسی ین کی قیمت میں کمی کی وجہ سے سیاحت میں تیزی آئی۔ سیاحت معیشت کے لیے اہم محرک بن رہی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اگرچہ سیاحوں کی طرف سے خرچ کی جانے والی رقوم جاپانی معیشت کے لیے نعمت رہی ہیں لیکن سیاحوں کے لیے کشش رکھنے والے مقامات پر لوگوں کی بڑی تعداد کی وجہ مقامی شہریوں نے برہمی کا اظہار کیا۔ سیاحوں کی یہ تعداد پالیسی سازوں میں تشویش کا سبب بن گئی۔
جولائی میں حکام نے مقدس چوٹی فیوجی پر بھیڑ اور کچرے میں اضافے کے خدشات کے پیش نظر داخلہ فیس عائد کی اور چوٹی پر جانے والوں کی تعداد کی پابندی لگائی۔
جاپان کے مغربی علاقے ہیمیجی کے میئر نے تجویز دی کہ شہر کے سامورائی دور کے مشہور قلعے میں داخلے کے لیے غیر ملکیوں سے مقامی افراد کے مقابلے میں چھ گنا زیادہ فیس وصول کی جائے۔
غیر مہذب سیاحت کے ایک اور واقعے میں، جاپان کے ماؤنٹ فیوجی کے نظارے کے خواہش مند سیاحوں کو ایک نئی حفاظتی باڑ میں سوراخ کرتے ہوئے دیکھا گیا، جو ایک مشہور خوبصورت مقام پر برے رویے کو روکنے کے لیے لگائی گئی۔
یاماناشی کے حکام نے مقامی باشندوں کی بڑھتی ہوئی مایوسی کے بعد فیوجی کاواگوچیکو میں سیاہ رنگ کی جالی لگائی گئی۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد سوشل میڈیا کے لیے اچھی تصاویر بنانے کے لیے کچرا پھینکنے، غیر قانونی داخلے اور ٹریفک قواعدوضوابط کی خلاف ورزی میں ملوث پائی گئی۔
© The Independent