سال 2024: یوٹیوب پر پاکستان میں سب سے زیادہ کیا اور کون دیکھا گیا؟

دنیا میں ویڈیو مواد کی سب سے بڑی ویب سائٹ یوٹیوب نے سال 2024 کے لیے پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے یوٹیوبرز، ویڈیوز اور گانوں کی فہرست جاری کی ہے۔

یہ تصاویر معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو، پاکستان یوٹیوبر رجب علی بٹ، ڈکی بھائی کی ہیں (انسٹاگرام/ اے ایف پی)

دنیا میں ویڈیو مواد کی سب سے بڑی ویب سائٹ یوٹیوب نے سال 2024 کے لیے پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے یوٹیوبرز، ویڈیوز اور گانوں کی فہرست جاری کی ہے۔

یوٹیوب کے مطابق پاکستان میں رواں سال سب سے زیادہ دیکھے جانے والے مواد کے ٹاپ فائیو میں تین ڈرامے شامل ہیں جن کے نام ’عشق مرشد‘، ’جان نثار‘ اور ’کبھی میں کبھی تم‘ ہیں۔

جبکہ موسیقی کے حوالے سے اس سال کے ٹاپ تین گانوں میں ایک پنجابی ہٹ، ایک بالی ووڈ بلاک بسٹر اور ایک پاکستانی گانا شامل ہے۔

پاکستان میں ڈیجیٹل مواد تیار کرنے والے یوٹیوبرز کی بات کی جائے تو ٹاپ کری ایٹرزکی فہرست میں ایسے افراد شامل ہیں جو اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے لاکھوں افراد کو متاثر کرتے رہتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

رجب کی فیملی، انایا ایشال فیملی، ارشد ریلز اور ڈاکٹر امتیاز احمد جیسے چینلز یوٹیوب پر مواد اپ لوڈ کرنے والے ان افراد میں سے ہیں جو روزانہ فیملی بلاگنگ سے لے کر لائف سٹائل، ہیلتھ کیئر اور تعلیمی مواد تک ہر چیز کا احاطہ کرتے ہیں۔

یہ پلیٹ فارم کری ایٹرز کو سامعین سے جڑنے، کمیونٹیز کو بنانے اور کاروبار کو بڑھانے کے لیے بااختیار بناتا ہے، جس سے تخلیق کاروں کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ ہوتا ہے جو سالانہ ایک کروڑ روپے سے زیادہ کماتے ہیں۔

یوٹیوب کے مطابق رواں سال پاکستان میں یوٹیوب کے استعمال میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا اور پاکستانی کری ایٹرز نے پہلے سے کہیں زیادہ کنٹنٹ اپ لوڈ کیا۔

جبکہ گذشتہ سال کے مقابلے میں مقامی کری ایٹرز کی جانب سے اپ لوڈ کیے جانے والے مواد کو دیکھنے میں 60 فیصد اضافہ ہوا۔

دوسری جانب پرتگال کے معروف فٹ بالر کرسٹیانو نے بھی رواں سال ہی یوٹیوب پر قدم رکھا اور وہ پاکستان میں دیکھے جانے والے ٹاپ کری ایٹرز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر رہے ہیں۔

سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے 21 اگست 2024 کو اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیا تھا جس کے ابتدائی 17 گھنٹوں کے اندر سبسکرائبرز کی تعداد تقریبا ڈیڑھ کروڑ ہو گئی تھی۔

اس سال یوٹیوب نے تین فہرستیں جاری کی ہیں جو درج ذیل ہیں:

ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز

1.  عشق مرشد قسط 20

2.  جان نثار قسط 1

3.  کبھی میں، کبھی تم  قسط 1

4.  ٹائیگر ناگیشوارا راؤ

5.  اکھاڑا، قسط 1

6.  عبداللہ پور کا دیو داس قسط 1

7.  رام پوتھینینی- سکنڈا

8.  بیسٹ آف  سی آئی ڈی نئی قسط 2024

9.  مہرالنسا V  لب U

10. رجب بٹ سے لڑائی ہو گئی

ٹاپ میوزک ویڈیوز

1.  90 – 90 نبے نبے

2.  آج کی رات

3.  بالو بتیاں

4.  توبہ توبہ

5.  تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا

6.  وی ہانیاں – آفیشل ویڈیو

7.  تو جہ ملیا 2024

8.  لہنگا : دلیت ڈوسانی 2024

9.  ڈھولا سانوں چرایا ہے

10. شبھ – کینگ شٹ

ٹاپ کری ایٹرز

1.  رجب کی فیملی

2.  انایا ایشال فیملی

3.  ارشد ریلز

4.  یو آر کرسٹیانو

5.  ڈکی بھائی

6.  سسٹرولوجی

7.  چھوٹا علی وی لاگ

8.  ڈاکٹر امتیاز احمد

9.  شیراز ولیج وی لاگ

10. فاطمہ فیصل

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی