رامین ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی کپتان

رامین شمیم نے حال ہی میں ایک روزہ قومی سہہ فریقی چیمپئن شپ میں فاتح ٹیم پی سی بی بلاسٹرز کی قیادت کی تھی۔

رامین شمیم خواتین ٹیم کی کپتان مقرر کی گئی ہیں۔ (پی سی بی)

آف سپنر رامین شمیم کو اے سی سی ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کرکٹ کپ 2019 میں خواتین کی ابھرتی قومی ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ مقابلے 22 سے 27 اکتوبر تک کولمبو میں منعقد ہوں گے۔

چار ٹی ٹوینٹی میچوں میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والی رامین شمیم نے حال ہی میں قومی ایک روزہ سہہ فریقی چیمپئن شپ میں فاتح ٹیم پی سی بی بلاسٹرز کی وہ قیادت کر چکی ہیں۔

اس ایشیا کپ میں پاکستانی خواتین کی ٹیم اپنا پہلا میچ 22 اکتوبر کو سر لنکا کے خلاف کھیلے گی۔ ان کا دوسرا مقابلہ اگلے ہی روز بنگلہ دیش اور 25 اکتوبر کو بھارت کے خلاف ہوگا جبکہ اس ایونٹ کا فائنل میچ 27 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

رامین شمیم کے علاوہ سکواڈ میں شامل فاطمہ خان، جویریہ روف، ماہم طارق، نشرہ سندھو اور منیبہ علی پاکستان کی خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم میں نمائندگی کر چکی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایکے بیان کے مطابق قومی ایک روزہ خواتین کے سہہ فریقی چیمپین شپ میں بہترین کھیل پیش کرنے والی کھلاڑیوں کو کولمبو کے لیے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ایشیائی حریفوں کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سریز کے لیے قومی خواتین کی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتین ٹیموں کے درمیان یہ مقابلے 26 اکتوبر سے 6 نومبر تک لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں شرکت کے بعد قومی خواتين کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی

ویمنز چیمپئن شپ کے دو راؤنڈز میں شرکت کے ساتھ ساتھ آئندہ برس آسٹریلیا میں شیڈول

آئی سی سی ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی شرکت کرنی ہے۔

ایونٹ کے لیے پندرہ رکنی سکواڈ پر مشتمل تربیتی کیمپ 5 اکتوبر سے ہائی پرفارمنس سینٹر، ملتان میں شروع ہوگا۔

سکواڈ:

رامین شمیم (کپتان)، عائشہ نسیم، فاطمہ ثنا خان، حفصہ خالد، حرینہ سجاد، جویریہ

رؤف، کائنات حفیظ، ماہم طارق، منیبہ علی، نجیہ علوی، نشرہ سندھو، نورین یعقوب، سیدہ

عروب شاہ، طوبہ حسین اور وحیدہ اختر۔

ریزرو:

عائشہ ناز، نتالیہ پرویز، سوہا فاطمہ اور سیدہ خدیجہ چشتی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ