پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف پیر کو دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جا رہے ہیں جہاں وہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ (ڈبلیو ایس) میں شرکت کریں گے۔
وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت یو اے ای کا دو روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔
ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شیخ محمد بن راشد المکتوم کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں گورننس اور بین الاقوامی تعاون کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے ریاستوں، حکومتوں کے سربراہان، عالمی پالیسی سازوں اور نجی شعبے کے سرکردہ رہنماؤں کی ایک کثیر تعداد کو مدعو کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا مارچ 2024 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد متحدہ عرب امارات کا یہ دوسرا دورہ ہے۔
وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور کابینہ کے دیگر اہم ارکان اور ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہو گا، جو متحدہ عرب امارات اور دیگر عالمی شراکت داروں کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اپنے دورے کے دوران، وزیراعظم ڈبلیو جی ایس سے کلیدی خطاب کریں گے۔ جس میں ’جامع اقتصادی ترقی، ڈیجیٹل تبدیلی اور گورننس اصلاحات کے لیے پاکستان کے وژن کو اجاگر کیا جائے گا۔‘
جبکہ پاکستانی وزیراعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے اور شریک ممالک کے سربراہان مملکت اور صف اول کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سرکردہ چیف ایگزیکٹو افسران سے بھی ملاقات کریں گے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کے مطابق چین اور امریکہ کے بعد یو اے ای پاکستان کا تیسری بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور گزشتہ دو دہائیوں میں وہ پاکستانمی میں 10 ارب ڈالر سے زائد کی غیر ملکی سرمایہ کاری کا بڑا ذریعے ہے۔
جنوری 2024 میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے ریلوے، اقتصادی شعبوں اور انفراسٹرکچر میں تعاون کے لیے 3 ارب ڈالر سے زائد کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔