ایپل کا ’سستا‘ اور نیا آئی فون متعارف، موازنہ کیسے کیا جائے؟

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون 16 لائن اپ میں ایک نیا انٹری لیول ہینڈ سیٹ متعارف کروایا ہے، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ سستا یا کم قیمت ہے لیکن اس کا موازنہ کس طرح کیا جائے؟

امریکی ٹیک کمپنی ایپل نے اپنی آئی فون 16 سیریز میں ایک نیا بنیادی ماڈل 16e شامل کر دیا ہے۔

بدھ کو لانچ کیے گئے اس فون کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ کئی اہم فیچرز کے ساتھ آئے گا لیکن قیمت کے لحاظ سے یہ ’زیادہ سستا‘ ہوگا۔

تو 16e باقی آئی فون ماڈلز کے مقابلے میں کیسا ہے؟

کارکردگی اور قوت

’ایپل کے مطابق آئی فون 16e میں کمپنی کا اپنا A18  پروسیسر دیا گیا ہے جو آئی فون 16 اور 16 پلس میں بھی استعمال کیا گیا ہے۔ اس میں 6.1  انچ کا سپر ریٹینا ایکس ڈٰی آر  ڈسپلے شامل ہے جو آئی فون 16 کے برابر ہے۔

یہ فون ایپل کے جدید ترین iOS 18  آپریٹنگ سسٹم پر چلتا ہے جو ’ایپل انٹیلی جنس‘  نامی مصنوعی ذہانت کے فیچرز کو سپورٹ کرتا ہے۔ پہلے یہ فیچر صرف آئی فون  16 اور 15 Pro صارفین کے لیے دستیاب تھا۔

ایپل کا دعویٰ ہے کہ 16e ماڈل  کی بیٹری لائف اس سائز کے کسی بھی آئی فون کے مقابلے میں سب سے بہتر ہے۔

کیمرہ

ستمبر میں اعلان کردہ آئی فون 16e میں فلیگ شپ آئی فون 16 سیریز کے برعکس ملٹی کیمرہ سسٹم نہیں ہے بلکہ اس میں صرف ایک رئیر کیمرہ لینس دیا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایپل اسے ٹو اِن ون کیمرہ سسٹم کہتا ہے جس میں 48  میگا پکسل کا فیوژن لینس اور 12  میگا پکسل کا انٹیگریٹڈ ٹیلی فوٹو لینس شامل ہے۔

تاہم یہ اگلے سستے ترین آئی فون 16  کے ڈوئل کیمرہ سسٹم سے کم طاقت کا ہے جس میں ٹو اِن ون کیمرے کے علاوہ 12  میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ لینس بھی شامل ہے۔

آئی فون 16 Pro ماڈلز میں اس سے بھی زیادہ طاقتور ٹرپل کیمرہ سسٹم موجود ہے۔

دیگر ہارڈ ویئر فیچرز

آئی فون 16e میں چارجنگ اور ڈیٹا ٹرانسفر کے لیے USB-C  کنیکٹر دیا گیا ہے جو کہ اب تقریباً تمام جدید الیکٹرانک ڈیوائسز جیسے میک بُک  اور آئی پیڈ میں بھی دیا جا رہا ہے۔

تاہم اس ماڈل میں فلوٹنگ ’ڈائنامک آئی لینڈ‘ فیچر موجود نہیں جو آئی فون 16 سیریز کے دیگر ماڈلز میں دیا گیا ہے۔ اس کے بجائے اس ماڈل میں پرانا ’نوچ‘ ڈیزائن ہے جو فرنٹ کیمرہ کو جگہ فراہم کرتا ہے لیکن کوئی اضافی اینیمیشنز یا انفارمیشن نہیں دکھا سکتا۔

البتہ اس میں ’ایکشن بٹن‘ وجود ہے جو فوری طور پر کسی بھی پسندیدہ فیچر کو کھولنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ذریعے ایپل کے اے آئی سرچ ٹول Apple Visual Intelligence  بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جو کیمرے کے ذریعے نظر آنے والی چیزوں کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرتا ہے۔

قیمت

آئی فون 16e کی ابتدائی قیمت £599  (تقریباً 211,658 پاکستانی روپے) مقرر کی گئی ہے جو کہ آئی فون 16 کے مقابلے میں £200 (70,670 روپے) سستا ہے۔

دیگر ماڈلز کی قیمتیں درج ذیل ہیں:

iPhone 16 (£799) تقریباً  282,329 پاکستانی روپے۔

iPhone 16 Plus (£899) تقریباً 317,665 پاکستانی روپے۔

iPhone 16 Pro  (£999) تقریباً 353,000 پاکستانی روپے۔

iPhone 16 Pro Max (£1,199) تقریباً 423,671 پاکستانی روپے۔

یہ ماڈل ان صارفین کے لیے موزوں ہے جو کم قیمت میں آئی فون کے جدید فیچرز سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی