معیشت کی بنیاد بن گئی، اب پائیدار ترقی کی طرف جانا ہے: وزیر خزانہ

محمد اورنگزیب نے معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سٹاک اوپر جا رہے ہیں، کرنسی بھی مستحکم ہوئی اور پالیسی ریٹ بھی کم ہوا ہے۔

پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 13 جون 2024 کو وفاقی بجٹ پیش کرنے کے بعد ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اتوار کو کہا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے اب پائیدار ترقی کی جانب بڑھنا ہے۔

لاہور میں ہونے والی میراتھن کے آغاز سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں محمد اورنگزیب نے معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سٹاک اوپر جا رہے ہیں، کرنسی بھی مستحکم ہوئی اور پالیسی ریٹ بھی کم ہوا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ’ہماری معیشت کی بنیاد بن گئی ہے، ہمیں اب پائیدار ترقی کی طرف جانا ہے۔‘

انہوں نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ ہے جسے آئندہ بجٹ میں کم کرنے کا سوچیں گے۔

’ناراض اورسیز‘ پاکستانیوں سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ’میں ابھی سعودی عرب، دبئی میں تھا، پھر واشنگٹن میں تھا، سب سے ملاقات ہوتی ہے، مجھے تو کوئی ناراضگی نظر نہیں آتی ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’ہم ان کے (اورسیز پاکستانیوں) کے بہت مشکور ہیں۔ جس طرح ترسیلات ذر آ رہی ہیں، الحمد اللہ اس سال ہماری پوری امید ہے کہ 35 ملین تک ترسیلات ذر ہو جائیں گی۔‘

 بیرون ملک مقیم پاکستانی شہریوں کی تقریباً 30 ارب ڈالر کی ترسیلات ملک کی مجموعی برآمدات کے مساوی ہیں۔

گذشتہ سال 862,625 پاکستانیوں نے کام، تعلیم اور مستقل رہائش کے لیے دنیا بھر میں مختلف ممالک کا رخ کیا تھا۔

یہ 2022 کے آٹھ لاکھ 32 ہزار 339 کے اعداد و شمار سے 3.6 فیصد زیادہ تھا۔ رواں سال بھی یہی رجحان ہے اور اعدادوشمار کے سامنے آنے پر یہ سنگ میل 10 لاکھ کے قریب پہنچ سکتا ہے۔

مالیاتی امور کے جریدے بلوم برگ کی گذشتہ سال شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق غیر قانونی غیر ملکی زرمبادلہ کی تجارت کو روکنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کے نتیجے میں گذشتہ سال ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی معیشت