چیمپیئنز ٹرافی 2025: جنوبی افریقہ کو شکست، نیوزی لینڈ اور انڈیا فائنل میں

نیوزی لینڈ کی ٹیم سیمی فائنل میں کامیابی کے بعد اب آٹھ سال بعد ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا فائنل نو مارچ کو انڈیا کے خلاف دبئی میں کھیلے گی۔

5 مارچ 2025 کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ون ڈے انٹرنیشنل کے دوسرے سیمی فائنل میچ فتح کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر اور ان کے ساتھی جشن منا رہے ہیں (عامر قریشی/ اے ایف پی)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بدھ کو جنوبی افریقہ کو 50 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 363 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 312 رنز ہی بنا سکی اور ایک بار پھر میگا ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں ناکام ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم سیمی فائنل میں کامیابی کے بعد اب آٹھ سال بعد ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا فائنل نو مارچ کو انڈیا کے خلاف دبئی میں کھیلے گی۔

363 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا اور ان کی پہلی وکٹ 20 رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی جب ریان رکلٹن 17 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

کپتان ٹمبا باووما نے بڑے ہدف کے حصول کے لیے سست اننگز کھیلی اور 71 گیندوں پر 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ راسی وین ڈار ڈوسن 69 رنز بنا سکے۔

ان دونوں بلے بازوں کے درمیان 105 رنز کی شراکت داری قائم رہی جس سے جنوبی افریقہ کی جیت کی امید بنی مگر اس کے بعد ڈیوڈ ملر کے علاوہ کوئی بھی بلے بہتر کاکردگی پیش نہ کر سکا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ڈیویڈ ملر نے ناقبل شکست 67 گیندوں پر 100 رنز بنائے۔

انہوں نے اپنی اننگز میں چار چھکے اور 10 چوکے لگائے اور ان کی اننگز کی دلچسپ بات یہ تھی کہ انہوں نے میچ کی آخری گیند پر دو رنز بنا کر اپنی سینچری مکمل کی۔ اس سے قبل وراٹ کوہلی نے اسی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے خلاف میچ کی آخری بال پر باؤنڈری کے ساتھ اپنی سینچری مکمل کی تھی۔

ڈیوڈ ملر کو آخری اوور میں اپنی سینچری مکمل کرنے کے لیے 18 رنز درکار تھے مگر ان کی سینچری جنوبی افریقہ کو میچ جتوانے کے کام نہ آ سکی۔

نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے تین جبکہ میٹ ہیری اور گلین فلپس نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں رویندرا جڈیجا اور کین ولیم سن کی شاندار سینچریوں کی بدولت چھ وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے۔

رویندرا جڈیجا نے 101 گیندوں پر 108 اور کین ولیمسن نے 94 گیندوں پر 102 رنز بنائے۔

رویندرا جیدجا آئی سی سی ایونٹس میں اب تک پانچ سینچریاں بنا چکے ہیں۔

ڈیرل مچل نے 37 گیندوں پر 49 رنز کی اننگز کھیلی اور گلین فلپس نے بھی 27 گیندوں پر ایک چھکے اور چھ چوکوں کی مدد سے 49 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے لنکی نگیڈی نے 3، کاگیسو ربادا نے 2 اور ویان ملڈر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ