بنکاک: لینڈنگ سے قبل پاور بینک جلنے سے جہاز میں دھواں

ایشیا بھر کی ایئر لائنز مسافروں پر جہاز میں لے جانے والے سامان اور لگیج میں پاور بینک کے ساتھ سفر کرنے پر پابندی عائد کر رہی ہیں۔

فلائٹ کا عملہ بالٹک ایئر کی پرواز میں ایک بیگ سے نکلنے والے دھویں پر قابو پا رہا ہے (kentmaherr/TikTok) 

بالٹک ایئر کی پرواز کے بنکاک میں اترنے سے چند منٹ قبل جلتے ہوئے پاور بینک سے دھوئیں بھرنا شروع ہو گیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہیں جس میں مسافروں میں خوف و ہراس دیکھا گیا ہے۔

ٹک ٹاک  پر پوسٹ کی گئی تقریباً چار منٹ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھواں سامان والے حصے سے نکل کر کیبن میں پھیل رہا ہے۔

ویڈیو میں طیارے کے عملے کو سامان والا حصہ چیک کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تاکہ دھویں کی وجہ کا پتہ لگایا جا سکے۔

اس سے پہلے کہ فلائٹ کا عملہ آگ بجھانے کے لیے کمپارٹمنٹ کو کھولتا کیبن کے متاثرہ حصے کے قریب بیٹھے مسافروں کو اپنی نشستیں چھوڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

کچھ دیر بعد عملہ سامان والے اس حصے کو مکمل طور پر کھولتا ہوا نظر آیا جس سے سفید دھواں مسلسل باہر نکل رہا تھا۔

متاثرہ کمپارٹمنٹ کے سامنے بیٹھے ایک مسافر نے ایک کالا بیگ نکالا جس کے بعد ایک اٹینڈنٹ جنہوں نے آگ بجھانے والا آلہ اٹھا رکھا تھا، بیگ کو طیارے کے عقبی حصے میں لے گئے۔

بعد میں ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی  فالو اپ ویڈیو میں صارف کینٹ مہر نے کہا کہ شروع میں دھواں ’بھاپ‘ کی طرح لگا لیکن جب دھواں مزید گاڑھا ہونے لگا تو جلد ہی اس کے ساتھ ’کیمیائی مادے جیسی‘ تیز بو آنا شروع ہو گئی۔

اخبار دا سٹریٹ ٹائمز کے مطابق سوشل صارف نے کہا کہ ’شکر ہے کہ پرواز میں موجود کوئی خوفزدہ نہیں ہوا، ہر کوئی پرسکون رہا۔‘

@kentmaherr 30 minit sebelum landing, berlaku detik mencemaskan sbb berlakunya kebakaran dalam luggage compartment dalam flight BOEING 737 Batik Air Perjalanan JHB ( JOHOR BHARU) to DMK (DON MEUNG BANGKOK) 11.20am waktu Malaysia, semua penumpang di kejutkan dengan kepulan asap pekat keluar dari luggage compartment dengan bau kebakaran yg menyengat hidung. Alhamdulillah penumpang dan flight attendant bekerjsama memadamkan kebakaran dan keadaan kembali terkawal dan aman. Setibanya di lapangan terbang Don Meung, pasukan bomba dan ambulance siap sedia menanti untuk memastikan keselamatan kesemua penumpang, kru kapal dan captain. Terima kasih atas tindakan pantas dan kerjasama yg di berikan. Sepanjang hidup saya pernah travel, ini lah kali pertama mengalami kejadian seumpama ini, hanya mampu mengucap dan mengenang anak dan keluarga serta sahabat2 tersayang yg di tinggalkan di Malaysia. Terima kasih Allah SWT atas peluang masih bernyawa! #batikair #BOEING737 #KEBAKARANPESAWAT #JHB #DMK #FYP #powerbankterbakar ##FYPPPPPPPPPPPPPPPPPPPPPPP #FORYOUPAGE #plane #firefighter ♬ original sound - KENT

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے بتایا کہ وہ اور چند دیگر مسافر اس شخص کے پیچھے گئے  جب وہ اپنا سیاہ رنگ کا بیگ لے کر طیارے کے پچھلے حصے میں گئے جہاں انہوں نے بیگ سے پاور بینک نکالا۔ آخر کار پاور بینک کو منرل واٹر کی تین بوتلوں کی مدد سے مکمل طور پر بجھا دیا گیا۔

خوش قسمتی سے یہ طیارہ جو جوہور بارو سے روانہ ہوا، جب دھواں پھیلنا شروع ہوا تو اپنی منزل ڈان موانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ، بینکاک سے صرف 30 منٹ کے فاصلے پر تھا۔

ٹک ٹاک صارف نے ویڈیو کے نیچے لکھا: ’تمام مسافر سامان رکھنے والے کمپارٹمنٹ سے نکلنے والے گہرے دھویں کو دیکھ کر سخت پریشان ہو گئے، جب کہ جلنے کی بو ان کی ناک میں چبھ رہی تھی۔‘

سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ’یہ پہلا موقع ہے کہ میں نے ایسا واقعہ دیکھا۔ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ زندہ رہنے کا موقع مل گیا۔‘

ایشیا میں کئی فضائی کمپنیوں نے دستی سامان کی پالیسی میں تبدیلیاں کرنا شروع کر دی ہیں، خاص طور پر ایک واقعے کے بعد جس میں ایئر بوسان کی ایئربس اے 321  کے عقبی حصے میں پرواز سے پہلے آگ لگ گئی۔

اگرچہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن طیارے کو شدید نقصان پہنچا۔

کوریا کی فضائی کمپنی، آسیانا، چائنا ایئرلائنز اور تائیوان کی ایوا ایئر نے بھی اس ایئرلائن کی پیروی کرتے ہوئے پاور بینکس، ویپ ڈیوائسز اور لیتھیم آئن بیٹریوں کو اوورہیڈ کمپارٹمنٹس میں رکھنے پر پابندی لگا دی ہے۔

ہفتہ یکم مارچ سے مسافروں کا ان اشیا کو ہروقت اپنے پاس رکھنا لازمی ہو گا۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا